اسلام آباد (قدرت روزنامہ) شوگر ایڈوائزری بورڈ نے کابینہ کمیٹی کو 40 ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی سفارش کردی ہے، یہ چینی تاجکستان کو فروخت کی جائے گی۔
24 نیوز کے مطابق وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ اور کابینہ کمیٹی برائے مانیٹرنگ شوگر ایکسپورٹ کا مشترکہ اجلاس ہوا،اجلاس کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزارت صنعت و پیداوار چینی کی برآمد کا معاملہ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کو پیش کرے گی، رانا تنویر حسین نے بتایا کہ ای سی سی کو ملک میں شوگر انڈسٹری کی تازہ ترین اپ ڈیٹس کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا، چینی کی برآمد کی اجازت منسوخ کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ای سی سی کرے گی، شوگر ایڈوائزری بورڈ نے 40 ہزار میٹرک ٹن چینی تاجکستان کو برآمد کرنے کی سفارش کر دی، شوگر ایڈوائزری بورڈ نے ایکسپورٹ کی مدت 45 دن سے بڑھا کر 60 کرنے کی سفارش کر دی ہے ۔پاکستان شوگر ملز ایسوسی کا کہنا ہے کہ چینی کی ایکس ملز قیمت میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، چینی کی رٹیل پرائس سے کوئی تعلق نہیں، حکومت ریٹیل قیمت برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کرے۔
لندن (قدرت روزنامہ)انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کےکپتان بین اسٹوکس کے گھر چوری کی واردات ہوئی…
لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع بنوں کے علاقے…
کراچی (قدرت روزنامہ)لیجنڈری اداکار فردوس جمال نے اہلیہ کے خلع لینے کی خبروں کی تردید…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر اعظم عمران خان نے جوڈیشل کمیشن کیلئے2ناموں کی منظوری…