رنبیر کپور کے پاس کتنی دولت ہے ؟ پتہ چل گیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) رنبیر کپور بالی ووڈ کے عہد حاضر کے کامیاب ترین اداکاروں میں سے ایک ہیں، جو3ارب 45کروڑ بھارتی روپے کی دولت کے مالک ہیں۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق رنبیر کپور کی زیادہ تر آمدنی فلموں اور اشتہارات سے آتی ہے۔ وہ ایک فلم کا کروڑوں روپے معاوضہ لیتے ہیں۔اس کے علاوہ فلم کے منافع میں بھی ان کا حصہ ہوتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق رنبیر کپور کی سالانہ آمدنی 30کروڑ روپے ہے۔ فلموں اور اشتہارات کے علاوہ رنبیر کپور نے بھارت کی معروف میوزک کمپنی ساون میں بھی سرمایہ کاری کر رکھی ہے اور وہ ممبئی سٹی فٹ بال کلب کے شریک مالک بھی ہیں۔ان کی اہلیہ عالیہ بھٹ کی دولت کا تخمینہ 35کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔
رنبیر کپور کے پاس کئی لگژری گاڑیاںہیں جن میں 3کروڑ 41لاکھ روپے مالیت کی رینج روور ووگ، 2کروڑ 72لاکھ روپے مالیت کی اوڈی آر 8اور 2کروڑ 14لاکھ روپے مالیت کی مرسڈیز بینز جی 63اے ایم جی و دیگر شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے پاس بینٹلے، رولز رائس، بی ایم ڈبلیو ایکس 6اور ٹویوٹا لینڈ کروزر جیسی گاڑیاں بھی ہیں۔ ان کے پاس لگژری گھڑیوں اور سنیکرز کی بھی وسیع کلیکشن موجود ہے، جن کی مالیت کروڑوں روپے میں ہے۔

Recent Posts

پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کے دوران انگلینڈ میں بین اسٹوکس کےگھر چوری ہوئی

لندن (قدرت روزنامہ)انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کےکپتان بین اسٹوکس کے گھر چوری کی واردات ہوئی…

3 hours ago

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پشاور سے لاہور پہنچ گئیں

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ…

4 hours ago

بنوں کے علاقے بکا خیل میں آپریشن،8خوارج ہلاک،میجر سمیت3جوان شہید

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع بنوں کے علاقے…

4 hours ago

شادی کے 35 سال بعد علیحدگی کی خبروں پر فردوس جمال نے ردعمل دیدیا

کراچی (قدرت روزنامہ)لیجنڈری اداکار فردوس جمال نے اہلیہ کے خلع لینے کی خبروں کی تردید…

4 hours ago

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: 33 ویں پیشی پربھی تفتیشی افسرپر جرح مکمل نہ ہوسکی

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ…

4 hours ago

جوڈیشل کمیشن، سیاسی جماعتوں کی جانب سے دیئے گئے نام سامنے آگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر اعظم عمران خان نے جوڈیشل کمیشن کیلئے2ناموں کی منظوری…

5 hours ago