لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ غیر معینہ مدت کے لیے پاکستان کو چھوڑ کر چلی گئی ہیں . انسٹاگرام پر انہوں نے مختلف اسٹوریز شیئر کی ہیں جس میں انہوں نے مداحوں کو ملک چھوڑنے کی خبر دی ہے .
آئمہ بیگ نے لکھا ’اللہ عمرہ قبول کرے اور اپنے حفظ و امان میں رکھے، بائے پاکستان، میں اپنے ملک کو بہت یاد کروں گی‘ . انہوں نے لکھا کہ وہ معمول کے طور پر ایک یا دو ہفتوں اور چند مہینوں کیلئے نہیں بلکہ ایک لمبے عرصے کیلئے ملک سے باہر جارہی ہیں .
گلوکارہ نے مزید لکھا کہ وہ ملک چھوڑنے پر خوش نہیں ہیں لیکن انہیں یقین ہے کہ اللہ سب کچھ ٹھیک کردے گا . ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے پیشے اور کام کیلئے ملک سے باہر رہیں گی اور ہر فنکار کو ایک سے دوسرے ملک جانا پڑتا ہے .
. .