لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈسلپن کی خلاف ورزی کرنیوالے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کیخلاف کارروائی کی تیاری مکمل کرلی ہے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پی سی بی کھلاڑیوں کے طرز عمل سے متعلق 3 جامع رپورٹس کا جائزہ لے گا، جنہیں ہیڈ کوچ، ٹیم منیجر اور آزاد انٹیلی جنس ایجنسی نے ترتیب دیا ہے۔ان رپورٹس کی جانچ کیلئے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اشارہ دیا گیا ہے کہ سابق کپتان کو کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا جائے گا، اس کمیٹی کی رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد کھلاڑیوں کیخلاف ڈسلپن کی خلاف ورزی کا فیصلہ ہوگا۔
کمیٹی کی سفارشات کے بعد ٹیم کے نظم و ضبط کی خلاف ورزی کے مرتکب کرکٹرز کیخلاف ایکشن اہم ہوگا۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ تمام معاملے کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ تمام فیصلے منصفانہ انداز میں کیے جارہے ہیں تاکہ کسی بےگناہ کھلاڑی کو سزا نہ ہو۔
لندن (قدرت روزنامہ)انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کےکپتان بین اسٹوکس کے گھر چوری کی واردات ہوئی…
لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع بنوں کے علاقے…
کراچی (قدرت روزنامہ)لیجنڈری اداکار فردوس جمال نے اہلیہ کے خلع لینے کی خبروں کی تردید…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر اعظم عمران خان نے جوڈیشل کمیشن کیلئے2ناموں کی منظوری…