آزاد کشمیر اسمبلی کے 2 حلقوں میں ضمنی انتخاب، میرپور میں پی ٹی آئی نے میدان مار لیا

میرپور(قدرت روزنامہ)آزاد کشمیر اسمبلی کے 2 حلقوں میں ضمنی انتخاب، میرپور میں پی ٹی آئی نے میدان مار لیا ۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے 2 حلقوں میں ضمنی انتخابات ہوئے، ایل اے 3 میرپور میں تحریک انصاف کامیاب ہوگئی جب کہ ایل اے 12 کوٹلی میں پیپلز پارٹی آگے ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے 2 حلقوں ایل اے 12 کوٹلی اور ایل اے 3 میرپور پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ ہوئی۔
پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہا۔ پولنگ کے دوران سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے فوج کو بھی تیار رہنے کا حکم دیا گیا تھا۔ایل اے 3 میر پور میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 85 ہزار 917 ہے، حلقے میں 148 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے، یہاں اصل مقابلہ پی ٹی آئی کے یاسر سلطان چوہدری، مسلم لیگ (ن) کے چوہدری محمد سعید اور پیپلز پارٹی کے چوہدری محمد اشرف کے درمیان ہوا۔

حلقے کے تمام پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار یاسر سلطان چوہدری نے 20 ہزار 142 ووٹ لے کر میدان مار لیا جب کہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چوہدری سعید نے 11 ہزار 608 ووٹ حاصل کیے۔آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 12 کوٹلی میں کل ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 6 ہزار 428 ہے، حلقے میں 198 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے، جن میں سے 101 پولنگ اسٹیشنز حساس ترین اور 36 حساس قرار دیئے گئے تھے، یہاں پیپلز پارٹی کے عامر یاسین، پی ٹی آئی کے شوکت فرید ایڈووکیٹ اور راجہ ریاست خان کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہوا۔
حلقے کے 198 پولنگ اسٹیشنز میں 188 کے نتائج موصول ہوگئے جن کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری عامر یاسین 23 ہزار ووٹ لے کر آگے ہیں، پی ٹی آئی کے امیدوار چوہدری شوکت فرید 17 ہزار ووٹ کے ساتھ دوسرے اور مسلم لیگ (ن) کے ‏راجہ ریاست 10197 تیسرے نمبر پر ہیں۔

Recent Posts

امیتابھ اور جیا کی شادی خفیہ کیوں رکھی گئی، پنڈت کیوں خلاف تھا؟

ممبئی (قدرت روزنامہ )بالی وڈ کی نامور جوڑی اداکار امیتابھ بچن اور جیا بچن کی…

2 mins ago

توشہ خانہ ٹو: خصوصی عدالت کا پیر کو عمران اور بشریٰ کے دلائل سننے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسپیشل جج سینٹرل نے توشہ خانہ ٹو کیس میں 23 ستمبر کو بانی…

33 mins ago

صدر مملکت نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس پر دستخط کر دیئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس جاری کر دیا گیا،صدر مملکت نے پریکٹس اینڈ پروسیجر…

34 mins ago

پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ کی جانب سے منظور کیے گئے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس…

48 mins ago

وفاقی حکومت پر سال 2030 تک 49 ہزار 629 ارب روپے کے مقامی قرضے واجب الادا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت کے ذمہ سال 2030 تک مجموعی طور پر 49 ہزار 629…

56 mins ago

مارک زکربرگ کی نئی گھڑی کی قیمت آپ کو دنگ کردے گی

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)میٹا کے بانی مارک زکربرگ دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک…

1 hour ago