موسم

جامشورو سمیت گردونواح میں تیز بارش، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

حیدرآباد (قدرت روزنامہ) جامشورو اور گرد و نواح کے علاقوں میں رات ہوتے ہی 10 بجے سے سوا 11 بجے تک کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری رہا، جس کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔

بارش شروع ہوتے ہی شہر کا بیشتر علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا، حیسکو ترجمان کے مطابق بارش کے سبب شہر بھر کے 48 فیڈر بند کردیے گئے، ادھر بارش کے بعد شہر میں نکاسی آب کے کام کی مانیٹرنگ کے لیے میئر حیدرآباد کاشف شورو اور ڈپٹی کمشنر زین العابدین نے مختلف پمپنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پمپنگ اسٹیشنز پر بجلی کی عدم فراہمی کے سبب نکاسی آب کا کام متاثر ہو رہا ہے۔ نکاسی آب کا کام جلد مکمل کرنے کے لیے پمپنگ اسٹیشنز پر بجلی بحال ہونا ضروری ہے، اس کے علاوہ جامشورو، نوری آباد،تھانہ بولا خان اور گردونواح میں تیز بارش ہوئی۔

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق بارش کی وجہ سے تھانہ بولا خان کے علاقےکرچات میں متعدد کچے مکانوں کی چھتیں گر گئیں جس سے ایک شخص اور ایک خاتون جاں بحق ہو گئیں، جامشورو میں موسلادھار بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آ گئی۔

متعلقہ خبریں