کراچی(قدرت روزنامہ) پی آئی اے انتظامیہ نے جعلی ڈگری ثابت ہونے پر برمنگھم میں تعینات ڈپٹی اسٹیشن منیجر جاوید اقبال کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔
قومی ائیرلائن انتظامیہ کی جانب سے جاوید باجوہ کوجاری شوکاز نوٹس کے مطابق انکی پی آئی اے میں بھرتی کے وقت جمع کرائی گئی انٹرمیڈیٹ کی ڈگری جعلی ثابت ہوئی ہے جس کی تصدیق لاہور بورڈ نے کردی ہے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق برمنگھم میں تعینات ڈپٹی اسٹیشن منیجر جاوید باجوہ کی ڈگری کو تصدیق کے لیے ایچ آر شعبے نے متعلقہ تعلیمی بورڈ کو بھیجا تھا جہاں سے ڈگری جعلی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
شوکاز نوٹس کا جواب دینے کے لیے پی آئی اے کے ڈپٹی اسٹیشن منیجر برمنگھم کو وقت دیا گیا ہےشوکاز نوٹس کا جواب مطمئن کرنے والا نہ ہواتو جاوید باجوہ کو قوانین کے تحت برطرف کیا جائے گا۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے نوتشکیل کردہ آئینی بینچ نے ابتدائی کیسوں کی سماعت…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محکمہ تعلیم سندھ نے ٹرانس جینڈر ایجوکیشن پالیسی کامسودہ منظورکرلیا ہے۔ محکمہ…
لندن(قدرت روزنامہ ) جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہےکہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر دفاع خواجہ آصف کو لندن میں ایک اوور گراؤنڈ اسٹیشن…
لندن(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے ن لیگ کی حکومت ختم کردی…