پی ٹی آئی سے کیوں نکالا، شیر افضل مروت بھی ڈٹ گئے


فردوس شمیم ​​نقوی نے طنزیہ زبان استعمال کی، جلد عمران خان سے ملاقات کروں گا، شیرافضل مروت
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی سے کیوں نکالا، شیرافضل مروت بھی ڈٹ گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے سابق سینئر نائب صدر شیر افضل مروت کی پارٹی رکنیت کی منسوخی کا معاملہ اُلجھ گیا۔ اس حوالے سے کور کمیٹی ارکان اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی جانب سے متضاد بیانات سامنے آگئے۔ پی ٹی آئی کور کمیٹی نے شیرافضل مروت کی پارٹی رکنیت منسوخی کا نوٹی فکیشن درست قرار دیدیا، جبکہ چیئرمین بیرسٹر گوہرنے رکنیت منسوخی کا نوٹی فکیشن جعلی قراردیا۔
اب اس حوالے سے شیر افضل مروت بھی بول پڑے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ 2 درجن کور کمیٹی ممبران سمیت سینئر رہنماؤں سے بات کی، پارٹی سے اخراج کے حکم نامے پر کوئی بحث نہیں ہوئی، نہ ہی معاملہ کور کمیٹی کے نوٹس میں لایا گیا، اور نہ ہی یہ پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر کے علم میں تھا۔
انھوں نے مزید کہا کہ متنازعہ حکم نامے کو اس قدر عجلت میں کیوں جاری کیا گیا، دھوکہ دہی سے اسے کور کمیٹی کی کارروائی کا حصہ بنایا گیا۔شیرافضل مروت کا کہنا ہے کہ بیرسٹر گوہر کو فیصلہ کرنے کا اختیار دے دیا ہے، میں اپنے حلقے کے لوگوں کا گرینڈ جرگہ بھی بلاؤں گا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ فردوس شمیم ​​نقوی نے طنزیہ زبان استعمال کی، ماضی میں بھی جعلی نوٹیفکیشن جاری کیے گئے، میں جلد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروں گا۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ ’کسی کے منشی میرے خلاف ہتک آمیز مہم چلا رہے ہیں، اسے روکو اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے، عزت سے رہو ایسا نہ ہو کہ تم کسی عفریت کو دعوت دے دو، میں آخری بار فضول باتوں کو نظر انداز کر رہا ہوں۔‘

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

5 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

5 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

5 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

5 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

5 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

6 hours ago