شہداء کے خون کا بدلہ پہلے بھی لیا ہے آئندہ بھی لیں گے ، وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ ملک توڑنے والوں کو بلوچستان کی سڑکوں پر آسانی گھومنے نہیں دیں گے ، پاکستان کے ایک ایک انچ کی حفاظت کریں گے۔
سینٹرل پولیس آفس کوئٹہ میں یوم شہداء کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ احتجاج کے نام پر بلوچ خواتین کو سڑکوں پر لانا کون سی روایت ہے، ارادی طور پر پاکستان توڑنے والے بلوچستان کی سڑکوں پر نہیں گھوم سکتے۔ پاکستان کے ایک ایک انچ کا دفاع کریں گے۔
سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ بلوچ نیشنل کاز کے نام پر تشدد 2000 سے جاری ہے، شہداء کے خون کا بدلہ پہلے بھی لیا ہے آئندہ بھی لیں گے۔ اپنی پولیس ، لیویز اور ایف سی کو مضبوط کریں گے، آئندہ یوم شہداء کے حوالے سے کسی بھی تقریب کے مہمان خصوصی شہداء کے لواحقین ہوں گے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ احتجاج کی آڑ میں جو کھیل کھیلا جا رہا ہے سب کو معلوم ہے، ہمیں معلوم ہے کہ احتجاج کرنے والوں کی ڈگریاں کہاں سے ہلائی جا رہی ہیں۔ دہشت گردی کو پروموٹ کرنے کے لئے سوشل میڈیا کا استعمال کہ جارہا ہے، آزادی کے نام پر ملک کو نہیں توڑنے دیں گے، مذکرات کے حامی ہیں لیکن لائسنس تو کلنگ نہیں دے سکتے، اپنا سر کٹوائیں گے لیکن ملک کے ایک ایک انچ کا دفاع کریں گے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں آج یوم شہدائے پولیس منایا جارہا ہے اور بہادری کی داستانیں رقم کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب کے ضلع فیصل آباد میں ڈکیتی کے دوران لڑکی کے گینگ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے تحفظات…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دنیا بھر کی طرح پاکستان بھی ماحولیاتی تغیرات کی لپیٹ میں ہے،…
لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور افضل خان المعروف جان ریمبو…
پشاور(قدرت روزنامہ)24 نومبر کے احتجاج سے قبل پاکستان تحریک انصاف پشاور کی ضلعی تنظیم میں…