جماعت اسلامی کا کوئٹہ میں بھی دھرنا دینے کا اعلان


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی حافظ نورعلی نے کہاکہ مرکزی امیر حافظ نعیم الرحما ن کی کال ملتے ہی کوئٹہ میں بھی بجلی بلوں ،قیمتوں ،ٹیکسز ،مہنگائی اور آئی پی پیز کی لوٹ مار کے خلاف بھر پور دھرنا دیاجائیگا کارکنان وذمہ داران ،دھرنے کی کامیابی کیلئے ابھی سے تیاریاں شروع کر دیں لوگوں کی شریک کروانے اور انتظامات کیساتھ مالیات پر بھی تو جہ دی جائیں سوشل میڈیا پر ہر کارکن ہمدردوذمہ داران کو فعال ہونا ہوگا تاکہ زیادہ سے زیادہ تشہیر ہوجائے ۔بلوچستان کے عوام کے حقوق سے محرومی ،لاپتہ افراد کی بازیابی ،بدامنی ومہنگائی اوربےر وزگاری کے ذمہ دار حکمران ہیں بدقسمتی سے بلوچستان پر ایسی حکومتیں مسلط کی جاتی ہے جو عوام کے مسائل مشکلات وپریشانیوں کو دور کرنے کے بجائے مقتدرقوتوں اور وفاق کی آرڈر کے تابع ہوتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دھرنے تیاریوں کے حوالے سے مختلف زونز میں منتقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا حافظ نورعلی نے کہاکہ کوئٹہ کے عوام کو قلت آب کا سمامنا ہے ٹینکر مافیاز،پٹرول مافیاز ،مرغی گوشت قیمتوں میں اضافہ کرنے وا لے مافیازکو ناکام بنانے کیلئے اہلیان کوئٹہ کو متحد ہوکرجماعت اسلامی کا ساتھ دینا چاہیے جماعت اسلامی قوم کے مسائل کو اجاگر اور احل کرنے کی بھر پور کوشش کر رہی ہے عوام جماعت اسلامی کی عوامی جدوجہد میں ساتھ دیں، حقیقی عوامی مسائل پر سیاست کرنے کے بجائے عوام کومشکلات سے نکالنے ،بجلی قیمتوں ،ٹیکسز،مہنگائی میں اضافے کے خلاف صرف جماعت اسلامی میدان میں نکلی ہے دیگر جماعتیں اقتدارکے حصول ، مقدمات ختم کرنے ،الیکشن کے ہار کو جیت میں بدلنے اورگرفتاری رہائی ،مقدمات کی سیاست میں الجھے ہوئے ہیں جماعت اسلامی نے حکومت ومقتدر قوتوں کے لاڈلوں کے خلاف میدان میں نکلنے کا فیصلہ کیا ہے ۔کوئٹہ دھر نے کو کامیاب بنانے کیلئے امراءاضلاع ،ذمہ داران بھر پور تیاریاں شروع کریں جیسے ہی مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمان کی کال آئیگی تو دھرنافوری شروع کرنا ہے ۔الحمداللہ جماعت اسلامی اورہر سطح کے قائدین بھر پور دیانت داری واخلاص سے عوامی مسائل پر پورے ملک میں احتجاج کر رہی ہے اسی وجہ سے عوام کی امید بھی صرف جماعت اسلامی سے ہے جماعت اسلامی کا نہ سیٹوں کا مسئلہ ہے اورنہ ہارجیت ،مقدمات ،رہائی وگرفتاری ۔جماعت اسلامی صرف عوام کو ریلیف دینے کیلئے میدان عمل میں نکلی ہے اور آئی پی پیز کے بڑے بڑے لٹیروں کے خلاف صرف جماعت اسلامی احتجاج کر سکتی ہے عوام جماعت اسلامی کی جدوجہد میں ساتھ دیںتاکہ لٹیرے ناکام ہوجائے اورعوام سرخرورہے ۔

Recent Posts

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے استعفے کی پیشکش کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اگر میرے…

5 hours ago

داؤد ابراہیم کے نیٹ ورک سے تعلق ہونے کی خبر دینے پر سلمان خان نے بھارتی خبررساں ایجنسی کو نوٹس بھیج دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے خبر رساں ایجنسی ایشیا نیوز…

5 hours ago

لاہور، پی ٹی آئی کارکنوں کا گرفتاریوں کے خلاف شدید احتجاج، پولیس پر پتھراؤ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریوں کے بعد مشتعل افراد نے…

5 hours ago

پی ٹی آئی کا جلسہ:انتظامیہ سے درخواست ہےراستوں میں رکاوٹ نہ ڈالیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پاکستان تحریک انصاف کو…

6 hours ago

عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے لاہور میں راستے بلاک کرنے کی ویڈیو شیئر کردی

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

6 hours ago

آئینی عدالت کے قیام کا بانی پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلاول بھٹو کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے…

7 hours ago