آئین میں ترامیم کرکے اپنے کیسز ختم کروانے والوں کو عوامی مسائل سے سروکار نہیں، پی ٹی آئی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کی رہنماءسابق رکن قومی اسمبلی منورہ منیر اور انصاف لائرز فورم بلوچستان کے صدر سید اقبال شاہ ایڈووکیٹ ، سردار زین العابدین خلجی نے بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں ان کے ذاتی معالج سے علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جائیں کیونکہ فارم 47 کے حکمرانوں سے ہمیں کسی بھی خیر کی توقع نہیں اور بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو کوئٹہ پریس کلب میں پارٹی کے دیگر رہنماﺅں نوابزادہ محمد شریف جوگیزئی اور دیگر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہی۔ منورہ منیر اور سید اقبال شاہ سمیت دیگر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی گزشتہ ایک سال سے پابند سلاسل ہے اور ان کی صحت خراب ہے جس کا وہ گزشتہ روز چیخ چیخ کررہے تھے کہ مجھے میرے ذاتی معالج سے علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جائیں انہوں نے کہا کہ فارم 47 کے حکمرانوں سے ہمیں کوئی بعید نہیں انہوں نے ہمارا مینڈیٹ چرایا ہے اور پی ڈی ایم حکومت سے لیکر موجودہ حکمرانوں نے آئین میں ترامیم کرکے صرف اپنے کیسز ختم کرواکر اپنے لئے آسانیاں پیدا کی ملک اور قوم کو مشکلات کی دلدل میں دھکیلا ہے کیونکہ فارم 47 کے حکمرانوں کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں اور نہ ہی انہوں نے کوئی قوم اور ملک کی بہتری کے لئے اقدام اٹھایا ہے حالانکہ پی ٹی آئی کے دور اقتدار میں غریب عوام کے سہولت کے لئے پناہ گاہیں، ہیلتھ کارڈ ، شیلٹر ہومز کا قیام کے علاوہ قانون سازی کی گئی تاکہ قوم کو مسائل سے چھٹکارا مل سکے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران صرف اپنے اقتدار کو طول دینا چاہتے ہیں انہیں قوم سے کوئی غرض نہیں اس لئے وہ عوام پر مہنگائی اور یوٹیلیٹی بلوں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرکے مشکلات میں اضافہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی پر بننے والے کیسز میں سے 95 کیسز ختم یا ان کی ضمانتیں ہوچکی ہے کیونکہ ملک میں قانون سے کوئی بھی شخص بالا تر نہیں لیکن حکومت قانون کو پست پشت ڈال کر غیر قانونی اقدامات کرکے پی ٹی آئی بانی اور پارٹی کو دیوار کے ساتھ لگانے کی کوشش کررہی ہے اس لئے بانی پی ٹی آئی کو فوری طور پر ان کے ذاتی معالج سے علاج کی سہولت دی جائے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے سیاسی جماعتوں سے بات چیت کے لئے محمود خان اچکزئی کو نامزد کیا ہے کیونکہ بانی پی ٹی آئی طاقتور قوتوں سے خود مذاکرات کرنا چاہتے ہیں اور عمران خان آج بھی ہماری ریڈ لائن ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صوبائی صدر کی قیادت میں قافلے بلوچستان سے صوابی میں ہونے والے جلسے میں شرکت کے لئے روانہ ہوچکے ہیں۔

Recent Posts

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے استعفے کی پیشکش کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اگر میرے…

37 mins ago

داؤد ابراہیم کے نیٹ ورک سے تعلق ہونے کی خبر دینے پر سلمان خان نے بھارتی خبررساں ایجنسی کو نوٹس بھیج دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے خبر رساں ایجنسی ایشیا نیوز…

39 mins ago

لاہور، پی ٹی آئی کارکنوں کا گرفتاریوں کے خلاف شدید احتجاج، پولیس پر پتھراؤ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریوں کے بعد مشتعل افراد نے…

42 mins ago

پی ٹی آئی کا جلسہ:انتظامیہ سے درخواست ہےراستوں میں رکاوٹ نہ ڈالیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پاکستان تحریک انصاف کو…

1 hour ago

عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے لاہور میں راستے بلاک کرنے کی ویڈیو شیئر کردی

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

1 hour ago

آئینی عدالت کے قیام کا بانی پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلاول بھٹو کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے…

2 hours ago