بلوچستان میں لوگوں کا احتجاج ریاستی نظام کیخلاف ریفرنڈم ہے، حاجی لشکری


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سینئر سیاست دان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ہزاروں لوگوں کا احتجاج ، قربانیوں اور تکلیف سے گزرنا ریاستی نظام کیخلاف ریفرنڈم ہے، فارم 47 اور انتخابی ٹینڈر کی بنیاد پر اسمبلی میں بیٹھے لوگوں کو ایک نہ ایک دن اس خون ریزی کا جواب دینا پڑئیگا۔ اپنے جاری مذمتی بیان میں نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے مزید کہا کہ بلوچستان میں بلوچ نوجوانوں، خواتین کا شدت کیساتھ جاری احتجاج ریاست کے جعلی سیاسی نظام اور استحصالی پالیسیوں سے بیزاری کا اظہار ہے، ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کا احتجاج ، قربانیوں اور تکالیف سے گزرنا ریاستی نظام کیخلاف ریفرنڈم ہے ، ریاست اور اس کے طاقتور اداروں نے بلوچستان کو سیاسی ، سماجی ، معاشی ، معاشرتی استحصال کا شکار کیا ہے جس کے نتیجے میں یہ آتش فشاں پھٹا اور بلوچستان کے نوجوانوں اور خواتین نے وفاق کو پیغام دیا کہ ریاست کا یہ رویہ انہیں قبول نہیں ہے اگر یہی رویہ برقرار رہا توآئندہ حالات اس سے بھی زیادہ خطرناک ہوں گے ، انہوں نے کہاکہ فارم 47 اور انتخابی ٹینڈر کی بنیاد پر اسمبلی میں بیٹھے لوگوں سے ایک نہ ایک دن بلوچستان کے حقیقی سیاسی لوگ اور تاریخ دان جواب مانگیں گے کہ جب بلوچستان کے لوگ اپنے حقوق کیلئے احتجاج کررہے تھے منصب پر بیٹھے لوگ احتجاج کرنے والوں کا خون بہانے کے احکامات جاری کررہے تھے یقینا ایک دن اس کا حساب ضرور ہوگا۔انہوں نے سیاسی کارکنوں کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سیاسی کارکن آئندہ نسلوں کی خوشحالی کے لیے اپنی جدوجہد کو سنجیدگی اور منظم انداز سے آگئے لیکر بڑھیں۔

Recent Posts

بجلی کی قیمت میں کتنی کمی کا امکان ہے ؟ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کے لیے کمی کا امکان ہے…

5 mins ago

پنجاب حکومت نے دو ماہ کیلئے تیتر کے شکار کی اجازت دیدی

لاہور(قدرت روزنامہ) محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے صوبہ بھر میں دو ماہ کیلئے تیتر کے…

9 mins ago

کہاں کہاں بارش متوقع؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے…

22 mins ago

فیصل آباد: ڈکیتی کے دوران لڑکی کے گینگ ریپ میں ملوث 4 ڈاکو مبینہ مقابلے میں ہلاک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب کے ضلع فیصل آباد میں ڈکیتی کے دوران لڑکی کے گینگ…

41 mins ago

وزیراعظم نے پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ذمہ داری اسحٰق ڈار کو سونپ دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے تحفظات…

53 mins ago

پاکستان میں پلاسٹک انسانی صحت اور قدرتی ماحول کس طرح تباہ کر رہاہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دنیا بھر کی طرح پاکستان بھی ماحولیاتی تغیرات کی لپیٹ میں ہے،…

1 hour ago