وزیراعظم سے درخواست ہے ایف آئی اے سائبر ونگ بند کردیں، عظمی بخاری


لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب کی وزیراطلاعات عظمی بخاری نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف سے درخواست ہے ایف آئی اے سائبر ونگ بند کردیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں عظمی بخاری نے کہا کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ والے مجھ سے پوچھتے ہیں کہ کون کون سے اکاؤنٹ سے ویڈیو پوسٹ ہوئی۔ بابار بات ٹوئٹر پر آجاتی ہے۔ پاکستان میں وی پی این کیوں چل رہا ہے۔ یہ بس بیٹھ کر تنخواہیں لے رہے ہیں۔ سائبر ونگ کو پتا ہی نہیں کیا کرنا ہے۔ وزیراعظم سے درخواست ہے کہ ایف آئی اے سائبر ونگ کو بند کردیں۔
صوبائی وزیراطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ بشری بی بی کی کوئی ڈی فیک ویڈیو نہیں بنائی گئی۔ میرے بیٹے کے ساتھ لگی تصویر پر غلط باتیں کی جاتیں ہیں۔ کس نے انہیں عزتیں اچھالنے کا اختیار دیا ہے۔
دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ میں وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری کی مبینہ ویڈیو پر کارروائی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس لاہور عالیہ نیلم نے درخواست کی سماعت کرتے ہوئے پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین کو جواب جمع کروانے کی ہدایت کی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 29 اگست تک ملتوی کردی۔

Recent Posts

انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان

کراچی(قدرت روزنامہ)انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان ہے۔ کاروبار…

20 mins ago

سوزوکی نے آخر کار اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیری ڈبہ‘ بند کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور "کیری ڈبہ" سوزوکی بولان کا سفر باضابطہ طور پر ختم…

33 mins ago

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

43 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

56 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

1 hour ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

1 hour ago