پشاور(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے جلسے میں لگے مرکزی بینر پر شاہ محمود قریشی اور مراد سعید کی تصاویر نہیں لگائی گئیں، جس پر کارکن شش و پنج کا شکار ہو گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے صوابی جلسے میں کنٹینر پر لگے مرکزی بینر پر شدید تنقید کی ہے، جس پر سابق وزیر خارجہ اور پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے علاوہ سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کی تصاویر غائب تھیں۔
کارکنوں کی جانب سے بینر پر تصاویر شائع نہ کیے جانے کے خلاف سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی گئی، جس کے بعد جلسے کی انتظامیہ نے راتوں رات بینر تبدیل کروایا۔
جلسے کے لیے کنٹینر پر لگائے گئے پہلے بینر پر 20 رہنماؤں کی تصاویر لگائی گئی تھیں، جس میں شاہ محمود قریشی اور مراد سعید کی تصاویر نہیں تھیں۔ بعد ازاں کارکنوں کے احتجاج اور شدید تنقید پر نئے بینر پر شاہ محمود قریشی سمیت 10 رہنماؤں کی تصاویر لگائی گئی ہیں۔
نئے بینر پر سابق گورنر شاہ فرمان اور صوبائی وزرا کی تصاویر ہٹا دی گئی ہیں، جنہیں پہلے والے بینر پر لگایا گیا تھا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مؤقر برطانوی جریدے دی گارجین نے ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کھڈا مارکیٹ میں جھگڑے کے دوران تشدد سے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر پڑوسی کا 20 تولہ…
برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…
لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…