اگرچہ اس کا بنیادی مقصد ناظرین کو تادیر ویڈیو دکھانا ہے لیکن اس کی مدد سے نئے یوٹیوبر کو نئے صارفین کی تلاش میں مدد دینا بھی ہے . New to you آپشن کے تحت کئیرپورٹ کے مطابق یوٹیوب ایپ کے ’ایکسپلور‘ کے تحت یہ آپشن سامنے آئے گا . اسے چھونے پر ویڈیوز کی ایک فہرست کھل جائے گی جو ان کی لگی بندھی ویڈیوز تجاویز سے ہٹ کر ہوں گی اور اس طرح وہ اپنے دائرے سے باہر بھی مفید ویڈیو کے متعلق جان سکیں گے . یوٹیوب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایکسپلور آپشن کے تحت مختلف موضوعات مثلاً گیمنگ، حسن و جمال اسپورٹس وغیرہ میں ٹرینڈنگ یا نیا مواد ظاہر ہوتا ہے . یوٹیوب کی نئی سہولت کی بدولت صارفین اپنی اپنی دلچسپی کی نئی ویڈیوزاوربالکل نئے چینلز سے متعارف ہوسکیں گے . . .
(قدرت روزنامہ)یو ٹیوب نے یو ٹیوبرز کےلئے ایک زبردست فیچر متعارف کروادیا ہے . سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق یوٹیوب نے اپنے پلیٹ فارم پرایک نیا اور دلچسپ آپشن پیش کیا ہے جس کے تحت صارفین کے سامنے ’نیوٹویو‘ آپشن کے تحت ان کی پسند پرمبنی چینل سامنے آئیں گے جنہوں نے انہیں دیکھا اور سبسکرائب نہیں کیا ہوگا .
متعلقہ خبریں