الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے 58 اراکین کو پی ٹی آئی میں شامل کرلیا


فہرست خیبرپختونخوا اسمبلی کو موصول ہوگئی، پی ٹی آئی کے باقی 34 اراکین آزاد قرار
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے 58 اراکین کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شامل کرلیا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے 58 اراکین کو پی ٹی آئی میں شامل کرلیا، فہرست خیبرپختونخوا اسمبلی کو موصول ہوگئی، جس میں پی ٹی آئی کے باقی 34 اراکین کو آزاد قرار دیا گیا ہے۔
فہرست کے مطابق الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کے بیشتر صوبائی وزراء کو بھی آزاد قرار د ے دیا ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو تحریک انصاف کا رکن اسمبلی تسیلم کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی لسٹ میں خیبرپختونخوا کابینہ کے 8 اراکین کا نام شامل نہیں ہیں، انہیں آزاد قرار دیا گیا جبکہ پی ٹی آئی لسٹ میں صوبائی وزرا آفتاب عالم، مینا خان، فضل حکیم کو بھی شامل نہیں کیا گیا۔
اس کے علاوہ صوبائی وزراء عدنان قادری، خلیق الرحمان، لیاقت علی اور ڈاکٹر امجد کا نام بھی پی ٹی آئی لسٹ میں شامل نہیں، جبکہ مشیر برائے کلچر اینڈٹورزم ذائد چن زیب کو بھی آزاد قرار دے دیا گیا، خیبرپختونخوا اسمبلی میں پی ٹی آئی اراکین کی تعداد 92 ہیں۔

Recent Posts

کراچی کے کباب اور ربڑی نے امریکی سفیر کا دل موہ لیا

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کراچی کے کھانوں کے شوقین نکلے۔…

5 mins ago

مریم نے مجھ سے پی آئی اے خریدنے کیلئے مشورہ کیا ، نواز شریف

نیویارک (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے…

8 mins ago

ٹیکس اہداف پر نظرثانی،ایف بی آر کی آئی ایم ایف سے ملاقات کی تردید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس اہداف پر نظرثانی…

23 mins ago

علی ظفر نے سعودی عرب میں سب سے بڑا کنسرٹ کرکے تاریخ رقم کردی

ریاض(قدرت روزنامہ)بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکار اور گلوکار علی ظفر نے سعودی عرب میں سب…

32 mins ago

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جیلوں میں اصلاحات کا آغاز کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ ملک بھر…

34 mins ago

ریونیو شارٹ فال، آئی ایم ایف کا حکومت سے ’’ڈومور‘‘ کا مطالبہ

ایف بی آر کی ٹیکس اہداف پر نظر ثانی کی درخواست بھی مسترد، شارٹ فال…

3 hours ago