پاکستان میں دو ممالک کے شہریوں کیلئے ویزا فری انٹری کی سہولت نہیں ہوگی


پاکستان کا سفر کرنے والے تاجروں کو سفر سے 24 گھنٹے قبل صرف الیکٹرانک ٹریول آتھرائزیشن فارم بھرنا ہوگا
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزارت داخلہ نے کابینہ کو آگاہ کیا ہے کہ دوست ممالک کے تاجروں کے لیے شروع کیے گئے پروگرام میں بھارتی اور افغان شہریوں کو ویزا فری انٹری کی سہولت میسر نہیں ہوگی۔
بزنس ریکارڈر کی رپورٹ کے مطابق 24 جولائی 2024 کو کابینہ کو بتایا گیا تھا دوسرے ممالک کے تاجروں اور سیاحوں کے لیے ویزا فری انٹری کے وزیر اعظم کے وژن کے مطابق وزارت داخلہ نے اہم اسٹیک ہولڈرز اور وزیر اعظم کے دفتر کی مشاورت سے ویزا اصلاحات کی مختلف تجاویز پر کام کیا ہے۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم نے دوست ممالک کے کاروباری افراد، سرمایہ کاروں اور سیاحوں کو راغب کرنے کے لیے ویزا نظام کو مزید نرم کیے جانے کی ہدایت کی تھی۔
وزارت نے کئی اقدامات کیے تھےجن میں نیپال اور مالدیپ کے ساتھ ویزا فری انٹری کے معاہدوں پر دستخط شامل تھے۔ مزید برآں، ’ویزا آن ارائیول‘ کی سہولت 108 بزنس ویزا لسٹ (BVL) اور 64 سیاحوں کی فہرست والے ممالک کے لیے دستیاب تھی۔
پاکستان کا سفر کرنے والے تاجروں کو سفر سے 24 گھنٹے قبل صرف الیکٹرانک ٹریول آتھرائزیشن فارم بھرنا ہوگا، جس کے اندر ویزا الیکٹرانک طور پر جاری کیا جائے گا۔وزارت نے کہا کہ ویزے اب الیکٹرانک ٹریول اتھارٹی فارم کے ذریعے فراہم کیے جائیں گے، جس نے صرف بنیادی معلومات کے لیے مطلوبہ فیلڈز کو 161 سے کم کر کے 30 کر دیا ہے۔

Recent Posts

خاران میں امن و امان کی صورت حال انتہائی مخدوش ، عوام پریشان

خاران(قدرت روزنامہ)خاران شہر و گردونواح میں امن و امان کی حالات شدید خراب شہری پریشان،ذرائع…

2 mins ago

20 سیریز کے آغاز سے قبل کرکٹ آسٹریلیا نے پیٹ کمنز کی جگہ جوش انگلس کو وائٹ بال ٹیم کا کپتان مقرر کردیا

میلبرن (قدرت روزنامہ)پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کے آغاز سے قبل کرکٹ آسٹریلیا نے…

4 mins ago

بلوچستان کنفلیکٹ زون کی شکل اختیار کر چکا ہے،ریاست کے غلط پالیسیوں کا خمیازہ لوگ بھگت رہے ہیں، نیشنل پارٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان عبید لاشاری نے اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہا…

8 mins ago

مہوش حیات شادی کیلئے تیار، دولہا کی خصوصیات بھی بتا دیں

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ وہ…

9 mins ago

رمضان کا آغاز کب ہو گا؟ بڑی پیشگوئی

ابوظہبی (قدرت روزنامہ) ماہ رمضان کا انتظار ہر مسلمان بے صبری سے کرتاہے اور اب…

15 mins ago

بلوچستان کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے محکموں کو فعال کرنا ہو گا، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ گڈ گورننس کے قیام…

15 mins ago