پشاور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کی جانب سے مخصوص نشستوں کی فہرست میں تبدیلی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مخصوص نشستوں کے لیے دیے گئے نام اور فہرست کو تبدیل کیا جائے گا۔ پرانی فہرست میں شامل ناموں کو بھی تبدیل کرنے پر مشاورت کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے مخصوص نشستوں کے لیے خواتین اور اقلیتی امیدواروں کی فہرست میں تبدیلی ہو گی۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے سامنے تبدیل شدہ فہرست اور نام رکھے جائیں گے۔ پارٹی کی سینئر قیادت کو سابقہ فہرست میں موجود چند ناموں پر تحفظات بھی ہیں۔ نئے نام پارٹی قیادت کی مشاورت سے شامل کیے جائیں گے۔
دوسری جانب بیرسٹر گوہر نے مخصوص نشستوں کے لیے نئی فہرست تیار کرنے کی تصدیق کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی فہرست کی حتمی منظوری بانی پی ٹی آئی کریں گے۔
برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…
لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…
کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…
لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…