ورلڈ بینک آئندہ 5 برسوں میں پاکستان کو 8 ارب 70 کروڑ ڈالرقرض دے گا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ورلڈ بینک مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے آئندہ 5 برسوں میں پاکستان کو 8 ارب 70 کروڑ ڈالر قرض دے گا۔اقتصادی امورڈویژن کی دستاویز کے مطابق پاکستان میں عالمی بینک کے تعاون سے 58 منصوبوں پر کام جاری ہے۔ منصوبوں کی مجموعی لاگت 14 ارب 80 کروڑ ڈالر ہے۔پاکستان کو اب تک 6 ارب 16 کروڑ ڈالر مل چکے ہیں۔ عالمی بینک 2029 تک مزید 8 ارب 70 کروڑ ڈالر قرضہ فراہم کرے گا۔دستاویزات کے مطابق داسو ہائڈرو پاور پراجیکٹ فیز ون کیلئے 1 ارب ڈالر کی اضافی فنانسنگ شامل ہے۔ داسو ٹرانسمیشن لائن منصوبے کیلئے 70 کروڑ ڈالر قرض ملے گا۔ داسو ہائیڈرو پاور اسٹیج ون پراجیکٹ کیلئے 58 کروڑ 84 لاکھ ڈالر ملیں گے۔
دستاویزات میں مزید بتایا گیا ہے کہ سندھ فلڈ ایمرجنسی بحالی منصوبے کیلئے 50 کروڑ ڈالر فراہم کیئے جائیں گے جبکہ صوبہ سندھ میں ہاوسنگ کے منصوبے کیلئے 50 کروڑ ڈالر ملیں گے۔پختونخوا میں اخراجات اور ترقیاتی منصوبے کے لیے 40 کروڑ ڈالر شامل ہیں۔ خیبرپاس اکنامک کوریڈور منصوبے کیلئے 46 کروڑ ڈالر ملنے کا امکان ہے جبکہ کے پی کے میں ہائیڈرو اور قابل تجدید توانائی کا 45 کروڑ ڈالر کا منصوبہ بھی شامل ہے۔
اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق اعلی تعلیم کی ترقی کے منصوبے کیلئے 40 کروڑ ڈالر قرضہ ملے گا۔ نیشنل ہیلتھ سپورٹ پراجیکٹ فیز ون کیلئے 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر دیئے جائیں گے۔ ترقیاتی منصوبوں میں پنجاب کے دیہی علاقوں میں پانی کی فراہمی کا 44 کروڑ ڈالر کا منصوبہ، تربیلا فور توسیعی منصوبے کیلئے 39 کروڈ ڈالر فنڈنگ اور کے پی کے میں دیہی علاقوں تک رسائی کا 30 کروڑ ڈالر کا منصوبہ بھی شامل ہیں۔

Recent Posts

ہمارے وسائل محدود مگر مسائل بہت بڑے ہیں، گورنر بلوچستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ ہمارے وسائل محدود مگر مسائل بہت بڑے…

4 mins ago

26 ویں آئینی ترمیم کےخلاف دائر آئینی درخواست پر پوری فل کورٹ تشکیل دیا جائے، بلوچستان بار کونسل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان بار کونسل نے چیف جسٹس پاکستان سے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف…

10 mins ago

کوئٹہ میں واسا ملازمین کی ہڑتال چوتھے روز بھی جاری ، شہر میں پانی کی سپلائی معطل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں واسا ملازمین کی ہڑتال چوتھے روز بھی جاری رہی، شہر میں پانی…

16 mins ago

قلعہ عبداللہ، چچازاد بھائیوں میں لڑائی، فائرنگ سے 3بھائی جاں بحق

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)قلعہ عبداللہ کے علاقے میں فائرنگ سے 2بھائی جاں بحق جبکہ تیسرا زخمی ہوگیا۔…

27 mins ago

کوئٹہ گرلز کالج کی طالبہ نے کالج کی چھت سے چھلانگ لگا دی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارلحکومت کوئٹہ گورنمٹ ڈگری گرلز کالج طالبہ کی کالج میں خود کشی کی…

37 mins ago

کروڑوں روپے کی ادویات اور مشینیں خراب کرنے والے ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے, اینٹی کرپشن بلوچستان

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)اینٹی کے ذرائع کے مطابق وزیراعلی بلوچستان کے دورہ بی ایم سی کے…

43 mins ago