پی ایم اے بلوچستان نے جھالاوان میڈیکل کاسی ایم ایچ سے الحاق مسترد کردیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن بلوچستان کی صوبائی کابینہ کا اجلاس کابینہ کے ممبر ڈاکٹر کبیر کی سربراہی میں پی ایم اے ڈاکٹرز کی ٹیم ہرنائی روانہ کیا . اجلاس کی کاروائی صوبائی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر آصف شاہوانی نے چلائی .

موجود ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے اسپتالوں میں ہڑتال پر تفصیلی بحث ہوئی جس میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے کیے گئے مطالبات کی حمایت کی گئی لیکن ہڑتال کے طریقے کار کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا گیا . کیونکہ اس ہڑتال سے جو طبقہ سب سے ذیادہ متاثر ہورہی ہے وہ غریب عوام ہیں جو پرائیویٹ اسپتالوں میں علاج معالجہ کی سکت نہیں رکھتی . اور اس کے علاہ مجودہ ہڑتال کے باعث عوامی سطح پر عوام کا اعتماد حکومت سے ذیادہ ڈاکٹروں کیمونٹی کم ہورہا ہے جس کے اثرات بھی مستقبل میں ڈاکٹر کیمونٹی پر پڑہیں گے . ڈاکٹروں کمیونٹی کا چاہیئیں وہ آپنی ڈیوٹی یقینی بنائیں اور عوام کو پریشانی سے بچائیں . اور ڈیپارٹمنٹ کو چاہیے کہ وہ ہسپتالوں کے انتظامیہ کو پابند کرے کہ او پی ڈیز جیز کو کھولیں . تیسرے ایجنڈے میں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کوہٹہ زون کے انتخابات کی حتمی تاریخ کا فیصلہ لیا گیا اور کوہٹہ زون کو ہدایت نامہ جاری کری گی جس میں زون کو تیرہ نومبر تک انتخابات کی حتمی تاریخ کا اعلان کرنا ہوگا . پاکستان میڈیکل کمیشن کی جانب سے منعقد کرہ ٹیسٹ کو مسترد کرتے ہوئے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن بلوچستان کے رہنماؤں کہا کہ ہم مرکز کی جانب سے دیئے گئے مطالبات کی تادید کرتے ہیں کیونکہ پاکستان میڈیکل کمیشن کی بلوچستان میں ٹیسٹ کے حوالے سے بلوچستان میں طلباء سراپہ احتجاج ہیں اور مشکل کی اس گھڑی میں ہم آپنے طلباء کے ساتھ ہیں . ہم پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ ٹیسٹ کو دوبارہ منعقد کیا جاہے جس میں طلباء کی حق تلفی نہ ہو . حال ہی میں جھالاوان میڈیکل کالج کو سی ایم ایچ ہسپتال سے الحاق کیا گیا جس ہم حق میں نہیں . اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ٹیچنگ ہسپتال کو ترجیحاتی بنیادوں میں سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ نومولود میڈیکل کالج اچھے طریقے سے فنکشنل ہوسکیں . اور اس کے علاوہ صوبائی کابینہ نے نے گزشتہ روز خضدار سے اسپتال کے احاطے میں ڈاکٹر جاوید زہری کے اغواء کی پرزور الفاظ میں مذمت کی اور گورنمنٹ سے یہ مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر جاوید زہری کو جلد از جلد بازیاب کرے ورنہ پی ایم اے سخت سے سخت احتجاج کرے گی . . .

متعلقہ خبریں