غلامی کی زندگی گزارنے والے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ اس جدوجہد میں شریک ہیں، قدوس بزنجو


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماو سابق وزیر اعلی بلوچستان و سنیٹر میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ بطور پاکستانی ہم کشمیریوں کی تکالیف کو نہ بھولے ہیں اور نہ ہی کبھی بھولیں گےان خیالات کا اظہار یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے اپنے جاری کردہ بیان سابق وزیر اعلی بلوچستان و سنیٹر میر عبدالقدوس بزجو نے کہاکہ 5اگست کادن جہاں بطور قوم ہمیں تکلیف دیتاہے دوسری طرف ہمیں ہمت بھی دلاتا ہے کہ ایک دن کشمیر کو ضرور پاکستان کا حصہ بنے گا ۔انہوں نے کہا کہ آج اس جگہ ہمارے اکٹھے ہونے کا مقصد بھارتی تسلسط کی پرزور مذمت کرنا ہے، 5اگست 2019کے بھارتی اقدام کو 5 سال گزر گئے ہیں کشمیریوں کو ان کے اپنے ہی گھر میں قید کر کے رکھ دیا گیا ہے جو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے انہوں نے کہا کہ کشمیر ی اپنی آزادی کے لیے جہاد کر رہے ہیں کشمیری نوجوان برہان الدین وانی کی قربانی کے مقصد کو پایہ تکمیل کرنے کے لیے پر عزم ہیں ، قربانی کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے ۔سابق وزیراعلی نے کہا کہ 5 اگست 2019 کو جس طرح آئینی حلیہ بگاڑ کر قبضہ کرنے کی جو مقبوضہ کشمیر کے اوپر کوشش کی اس کی پر زور مذمت کرتے ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ اس عزم کا بھی اعادہ کرنا ہے کہ کشمیر کے کسی بھی بے گناہ کی تکالیف ہمارے بھائیوں کا لہو ،ہماری بہنوں کی عصمت دری کی تکلیف نہ ہم بھولے ہیں نہ کسی کو بھولنے دیں گے انہوں نے کہاکہ ہمیں بطور قوم پاکستان کی قدر کرنا چاہیے،آزادی کی قدرپوچھنی ہوتو کشمیریوں سے پوچھو جو غلامی کی زندگی گزار رہے ہیں ملک کیا ہوتا ہے پوچھیں غزہ کے لٹے پھٹے خاندانوں سے جن کے خاندان کے خاندان صفحہ ہستی سے مٹا دیے گئے اسماعیل ہانیہ شہید کے پورے خاندان کو ختم کر دیا گیا ظلم و ستم اور زبرستی آزادی کی تحریکوں کو دبایا نہیں جا سکتا،وہ دن دور نہیں جب کشمیر یوں کو آزادی حاصل ہو گییانہوں نے کہاکہ تمام سیاسی پارٹیوں کو اپنے سیاسی اختلافات بھلا کر ایک ہونے کی ضرورت ہے،ہم اپنے تمام کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ اس جدوجہد میں بالکل شریک ہیں ہر فورم پرکشمیر کا مقدمہ لڑ رہے گے جب تک کشمیر پاکستان نہیں بنتا تب تک کے یہ جدوجہد جاری رہے گی انہوں نے کہاکہ ہمارا اہل پاکستان کے ساتھ لا الہ الا اللہ کا رشتہ ہے ،ہمیں ملکر بھارت کی ہندو توا اور چانکیہ پالیسی کو شکست دینا ہو گی ،پاکستان اور کشمیر اٹوٹ رشتے میں بندھے ہیں ۔سابق وزیراعظم نے کہاکہ شہدا کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں ،کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی انہوں نے کہاکہ کشمیر کے مسئلے کا واحد غیر مشروط رائے شماری ہے اس آپشن پر سب اکٹھے ہو سکتے ہیں ،انشااللہ کشمیری اپنی منزل حاصل کر کے رہیں گے ،ریاست کے تمام قدرتی ،تجارتی راستے پاکستان سے ملتے ہیں

Recent Posts

پاکستان اور ایران کا سرحدی امور سمیت دہشتگردی کے چیلنجز سے مل کر نمٹنے پر اتفاق

مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا مؤقف واضح اور دو ٹوک ہے، ایرانی وزیر خارجہ عباس…

1 min ago

ماہرہ خان کو شاہ رُخ کی کونسی بات نے بےحد متاثر کیا؟

ماہرہ اور شاہ رخ خان 2017 میں فلم رئیس میں ایک ساتھ بڑے پردے پر…

14 mins ago

دوسرا ون ڈے، نسیم شاہ اور محمد حسنین میں سے ایک کو آرام دیئے جانے کا امکان

میلبرن(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ون ڈے میں نسیم شاہ اور محمد حسنین میں سے ایک…

17 mins ago

عاصم منیر 2027 تک آرمی چیف رہیں گے، خواجہ آصف

پہلے کئی آرمی چیفس کو توسیع دی گئی جسے سویلین حکومتوں کو پارلیمنٹ سے تائید…

26 mins ago

بی این پی مینگل کے رہنماوں اختر لانگو، شفیع محمد کی ضمانت منظور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) عدالت نے سینیٹ ہال میں گھسنے اور اسلحہ لے جانے…

38 mins ago

قومی اسمبلی؛ حامد رضا انسانی حقوق، عامر ڈوگر مذہبی امور کے چیئرمین منتخب

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے چیئرمین کے انتخاب کے لیے کمیٹی…

45 mins ago