کوئٹہ میں 44 فیصد دکاندار ناقص اور ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرتے ہیں ،فوڈ اتھارٹی سروے میں انکشاف


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ شہر میں 44فیصد دکاندار ناقص اور ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرتے ہیں،بلوچستان فوڈ اتھارٹی سروے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بلوچستان میں دودھ کی کوالٹی چیک کرنے کے لیے فوڈ اتھارٹی کی جانب سے سروے کیا گیا کوئٹہ میں 44 فیصد دکاندار ناقص اور ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کر رہے ہیں پورا ہفتہ کوئٹہ میں دودھ کے معیار کو چیک کرنے کیلئے بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے اسپیشل مہم چلائی جس میں دودھ کے نمونوں کا لیبارٹری تجزیہ کیا گیا جس میں 44 فیصد نمونے ملاوٹ شدہ پائے گئے۔ زیادہ تر کیسز میں پاڈر اور پانی کی آمیزش پائی گئی بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرنے والے دکانداروں کو لاکھوں روپے جرمانہ کیا گیا اور کہا گیا کہ یہ سب کی ذمہ داری ہے کہ ملاوٹ جیسے گھنانے عمل کا حصہ نہ بنیں اتھارٹی حکام کے مطابق گھروں میں واشنگ مشین میں اسمگل شدہ دودھ پاڈر میں پانی مکس کرکے سپلائی کیا جاتا ہے جس سے گھر کے اندر چھاپے مارنے میں مشکلات پیش آتی ہیں۔ تاہم دکانداروں کے خلاف بلا تعطل کارروائیاں جاری رہیں گی بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرنے والے دکانداروں کو لاکھوں روپے جرمانہ کیا گیا

Recent Posts

انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان

کراچی(قدرت روزنامہ)انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان ہے۔ کاروبار…

6 mins ago

سوزوکی نے آخر کار اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیری ڈبہ‘ بند کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور "کیری ڈبہ" سوزوکی بولان کا سفر باضابطہ طور پر ختم…

19 mins ago

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

29 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

42 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

47 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

51 mins ago