خاران میں لاپتا افراد کی عدم بازیابی، گھروں پر چھاپوں، گرفتاریوں کیخلاف دھرنا


خاران(قدرت روزنامہ)لاپتہ افراد کے لواحقین کی جانب سے اپنے پیاروں کی بازیابی اور فورسز کی جانب سے گھروں میں چھاپے اور گرفتاریوں کیخلاف خاران ریڈ زون ایریا احتجاجاً بلاک، ڈپٹی کمشنر خاران، ایس پی، اسسٹنٹ کمشنر مذاکرات کیلئے پہنچے تاہم مذاکرات ناکام جبکہ دھرنا جاری، لاپتہ عبدالکریم میروانی کے بھائی کونسلر میونسپل کمیٹی حاجی قدوس میروانی و دیگر نے رخشان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انکے گھر سیاہ پٹ کے مقام پر گزشتہ رات اور آج دن ایک بجے فورسز کی جانب سے چھاپے مارے گئے، چھاپے کے دوران عورتوں پر تشدد اور گھر میں توڑ پھوڑ کی گئی اور ہمارے دو بھائیوں سمیت ایک ہمسائے کو حراست میں لیکر اپنے ساتھ لے گئے، انہوں نے کہاکہ جب تک ان کے لاپتہ لوگوں کو رہا نہیں کیا جائے گا تب تک احتجاجاً ریڈ زون بلاک رہے گا۔

Recent Posts

سروسز چیف کی مدت بڑھانے کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان اور تحریک انصاف نے ایک مرتبہ پھر بڑا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پارلیمان سے ججز کی تعداد اور سروسز چیف کی مدت بڑھانے…

5 mins ago

جوڈیشل کمیشن میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی مساوی نمائندگی کا وعدہ پورا نہیں کیاگیا، بلاول بھٹو کے حکومت سے گلے شکوے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے حکومت سے گلے شکوے کرتے ہوئے کہاہے کہ…

11 mins ago

بھارتی اداکارہ نے مدینہ منورہ میں نکاح کرلیا،شادی کی تصاویر سامنے آگئیں

مدینہ منورہ (قدرت روزنامہ )بھارتی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا سلطان کے نکاح کی…

16 mins ago

سروسز چیفس کی مدت،پریکٹس اینڈ پروسیجر سمیت اہم بلز کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سروسز چیفس کی مدت اور پریکٹس اینڈ پروسیجر سمیت اہم بلز کا گزٹ…

23 mins ago

شرح سود میں کمی کے عام آدمی اور معیشت پر کیا اثرات ہوں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں 2.5 فیصد کمی کردی…

26 mins ago

بھارت کا جنگی طیارہ گر کر تباہ

ممبئی (قدرت روزنامہ ) بھارتی فضائیہ کا مگ 29 طیارہ آگرہ میں گر کر تباہ…

27 mins ago