ضلع حب میں پہلی مرتبہ ڈویلپمنٹ کمیٹی فعال، ترقیاتی کاموں کا آغاز کردیا گیا


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ضلع حب کے قیام کے بعد پہلی مرتبہ حب ڈیویلپمنٹ کمیٹی فنکشنل ترقیاتی کاموں کا آغاز کردیا گیا ضلع حب کے 53 بند اسکولز آپریشنل کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے مخیر حضرات اورصنعتکاروں مائنزاونرز کی تعاون سے پالیسی بنائی ہے یہ بات ڈپٹی کمشنر حب نے صدر پاکستان آصف علی زرداری کے ترجمان برائے بلوچستان ومشیر صنعت وحرفت میر علی حسن زہری کے دورہ حب کے موقع پر بریفنگ میں کہی ڈپٹی کمشنر روحانہ گل کاکڑ نے کہا کہ ضلع حب قیام۔کے بعد انتظامیہ کے لئے اہم چیلینج گورنمنٹ جام غلام قادر ہسپتال کے بائیومیڈیکل ویسٹ کو محفوظ مقام ہر منتقل کرنا اورہسپتال علااج کیلئے رخ کرنے والوں کو صحت مند ماحول کی فراہمی اولین ترجیح رہی ہے الحمدوللہ انتظامیہ نے خوش اسلوبی سے حب ڈیولپمنٹ کمیٹی فعال بناکر اس اہم ایشو کو حل کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ڈپٹی کمشنر حب نے بریفنگ میں بتایا کہ حب ڈیولپمنٹ کمیٹی کے ذریعے گورنمنٹ گرلز کالج کی سولائرایزیشن فرنیچر دیگر سہولیات کی فراہمی سیسی پنوں ولیج میں لائبریری ضلع کے دوبس اسٹاپ پر کی تعمیر مرمت سمیت سوشل سیکٹر میں اہم پیشرفت انتظامیہ کی بریفنگ کے دوران صوبائی مشیر کو بتایا گیا 2019 میں حکومت بلوچستان نے چالیس ایکڑ اراضی قبرستان کیلئے الاٹ کی ہے لینڈ لیولنگ اورقبرستان کی چاردیواری تعمیر کرنے کی اشد ضرورت ہے، صوبائی مشیر صنعت وصدرپاکستان آصف علی زرداری کے ترجمان برائے بلوچستان میر علی حسن زہری بے اجلاس کے دوران احکامات جاری کیں کہ فوری طور پر چالیس ایکڑ ہر مشتمل قبرستان کی چاردیواری لینڈلیولنگ کیلئے پی سی ون تیار کیا جائے تاکہ بروقت حکومت بلوچستان سے فنڈز کا اجرا ممکن ہو۔صوبائی مشیر نے ضلع حب میں جاری ترقیاتی اسکیمات پر پیشرفت کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر حب روحانہ گل کاکڑ اے سی حب علی درانی اے سی وبدر حمزہ اوراے سی دریجی سے بریفنگ لی انہوں نے انتظامیہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتظامی افسران ترقیاتی منصوبوں میں فنڈز کے درست استعمال کو یقینی بنائیں۔اورجاری ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ کریں۔تاکہ ضلع حب کے عوام ان ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات سے مستفید ہوں۔

Recent Posts

سعودی عرب میں 100 غیر ملکیوں کو سزائے موت، کتنے پاکستانی شامل؟

سعودی عرب(قدرت روزنامہ)سعودی عرب میں رواں برس پاکستانی سمیت 100 سے زائد افراد کو پھانسی…

50 mins ago

چاہتا ہوں مذاکرات ہوں، کوئی حل نکلے اور عمران خان کی رہائی ہو، شیخ رشید

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جنہوں نے…

1 hour ago

عمران خان کیخلاف اسلام آباد میں کتنے مقدمات درج، تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کے…

1 hour ago

24 نومبر کو پی ٹی آئی احتجاج کیلئے خصوصی کنٹینر تیار، ساؤنڈ سسٹم نصب

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)24 نومبر کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے لیے خصوصی…

2 hours ago

شہری علاقوں میں دہشتگردی کا بہت جلد خاتمہ ہوجائے گا،مذاکرات کیلئے ریاست اور حکومت کے دروازے کھلے ہیں: سرفرازبگٹی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفرازبگٹی نےکہا ہے کہ خطے میں صرف بلوچستان میں…

2 hours ago

اپنا مارے گا

تحریر:حمیراعلی ہمارے ہاں بچوں کے رشتے کرتے ہوئے اپنے خاندان کو ترجیح اس بنا پر…

2 hours ago