کراچی میں صبح سویرے ہلکی بارش، ملک کے مختلف شہروں میں آج بارش کی پیشگوئی


کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں آج بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز نے بتایا کہ بارش کاسبب بننے والا ہوا کا کم دباؤ بلوچستان کی جانب بڑھ رہاہے، آج کراچی میں وقفے وقفے سے بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔
سردارسرفراز کے مطابق 10 یا 11 اگست سے خلیج بنگال سے ایک اور سسٹم مشرقی سندھ میں داخل ہوسکتاہے جبکہ 12 اگست سے کراچی سمیت سندھ میں بارش کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
ادھر محکمہ موسمیات نے آج بھی کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں مختلف مقامات پربارش کی پیشگوئی کی ہے جب کہ چند مقامات پر موسلادھار بارشیں متوقع ہے۔
دوسری جانب ضلع استور میں سیلاب سے متعدد مکانات، فصلوں اورباغات کو نقصان پہنچا جب کہ دریائے چترال میں گلیشیئرز پگھلنےسے اونچے درجے کا سیلاب ہے جس پر انتظامیہ نے متاثرین کیلئے خیمہ بستی بنادی۔
اس کے علاوہ دادو کی تحصیل جوہی میں گاج ندی میں پانی کی سطح 10فٹ تک ہوگئی اور خیرپور میں نصیر فقیر جلالانی کے قریب پانی کے ریلوں کے دباؤ سے حفاظتی بند ٹوٹ گیا جس کے باعث متعدد علاقے زیر آب آگئے۔

Recent Posts

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

5 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

6 hours ago

بالی ووڈ کے بااثر افرادنے کیریئر تباہ کرنے کی کوشش کی، ویویک اوبرائے

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے نے انکشاف کیا کہ انہیں انڈرورلڈ سے سنگین دھمکیاں…

6 hours ago

آصف علی اپنی بیٹنگ پوزیشن میں تبدیلی کے بارے میں بول پڑے

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر آصف علی نے کہا کہ وہ…

6 hours ago

آئینی ترمیم پر( ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کا مسودہ الگ الگ ہے،اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ…

7 hours ago