کراچی؛ بس اڈوں کو شہر سے باہر منتقل، مسافروں کو مفت شٹل سروس دینے کا فیصلہ


کراچی(قدرت روزنامہ) حکومت سندھ نے کراچی شہر سے بس اڈوں کو باہر منتقل کرنے اور مسافروں کو مفت شٹل سروس دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے بس اڈوں کو ترجیحی بنیادوں پر فوری طور پر شہر سے باہر منتقل کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ مسافروں کے لیے پرانے بس اڈوں سے مفت میں شٹل سروس چلائی جا رہی ہے، مسافروں کو ٹرمینل تک پہنچانے کے لیے مفت شٹل سروس 14 اگست سے شروع کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہیوی گاڑیوں کی وجہ سے کراچی کی شہریوں کو تکالیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور سڑکوں پر بھی دباؤ بڑھتا ہے لہٰذا تمام بس اڈوں کو کراچی شہر سے باہر منتقل کیا جا رہا ہے، بس ٹرمینل میں مسافروں کے لیے مزید جدید سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ شٹل سروس کینٹ اسٹیشن، صغیر شہید روڈ، ایم اے جناح روڈ اور الکرم اسکوائر سے شروع کی جا رہی ہے جس کے ذریعے مسافر پرانے بس اڈوں سے ٹرمینل تک مفت سہولت حاصل کرتے ہوئے پہنچ سکیں گے۔
سینیئر وزیر نے ہدایت کی کہ کوشش کی جائے کہ کراچی کے شہریوں اور مسافروں کو کسی بھی قسم کی تکلیف یا پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے جبکہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے مفادات کا خیال رکھتے ہوئے اقدامات اٹھائے جائیں، ایسے اقدامات کو یقینی بنایا جائے کہ ٹرانسپورٹرز کو بھی نقصان نہ ہو اور مسافروں کو بھی ریلیف مل سکے، مسافروں کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے کراچی بس ٹرمینل پر پولیس کی چیک پوسٹ بھی بنائی جا رہی ہے۔
اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، کمشنر کراچی حسن نقوی، کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو، ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز چیمہ اور دیگر نے شرکت کی۔

Recent Posts

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

18 mins ago

نوجوت سدھو نے کپل شرما سے ارچنا پورن سنگھ سے متعلق دلچسپ مطالبہ کردیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) دی گریٹ انڈین کپل شرما شو کے میزبان معروف کامیڈین کپل شرمانے…

21 mins ago

سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے وزیر اعظم اور آرمی چیف سے بڑا مطالبہ کر دیا

ایبٹ آباد (قدرت روزنامہ )سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے وزیر اعظم اور آرمی…

23 mins ago

فافن نے الیکشن ٹریبونلز کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ جاری کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) غیرسرکاری تنظیم فافن نے الیکشن ٹریبونلز کی کارکردگی سےمتعلق رپورٹ جاری…

58 mins ago

فلم ’وکی ڈونر‘ کے کامیابی نے دماغ خراب کردیا تھا، ایوشمان کھرانہ کا پہلی بار اعتراف

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے اسٹار اداکار ایوشمان کھرانہ نے اعتراف کیا ہے کہ فلم ’وکی…

60 mins ago

حکومت کی مشکلات میں اضافہ، کسان اتحاد نے بھی سڑکوں پر آنے کا اعلان کردیا

ملتان (قدرت روزنامہ) پاکستان کسان اتحاد نے زرعی ٹیکس کے خلاف ملک بھر میں احتجاج…

1 hour ago