لاہور؛ ڈاکٹر شاہد قتل میں بیٹا ملوث ہونے کے بعد مزید حیران کن انکشافات


لاہور(قدرت روزنامہ) ڈاکٹر شاہد صدیق قتل کیس میں بیٹے کے ملوث ہونے کے بعد مزید حیران کن انکشافات سامنے آئے ہیں۔آرگنائزڈ کرائم یونٹ پولیس ذرائع کے مطابق دوران تفتیش انکشاف ہوا ہے کہ قاتل بیٹے عبدالقیوم نے اپنے والد (مقتول) ڈاکٹر شاہد صدیق سے 13 کروڑ روپے مالیت کی لگژری گاڑی مانگی تھی، جو اس کی گرل فرینڈ کو بہت پسند تھی۔
ڈاکٹر شاہد صدیق نے اتنی مہنگی گاڑی لے کر دینے سے انکار کر دیا تھا، جس پر قیوم اپنے والد سے سخت ناراض تھا، تاہم ایک ہفتہ قبل ڈاکٹر شاہد صدیق نے اپنی اہلیہ کو بتایا کہ قیوم کے لیے 13 کروڑ کی لگژری گاڑی بک کروا دی ہے، جو اسے سالگرہ پر سرپرائز گفٹ کے طور پر دی جانی تھی۔ آئندہ ہفتے والد کی طرف سے قیوم کے لیے 13 کروڑ روپے مالیت کی گاڑی کا سرپرائز گفٹ اس کے گھر پہنچنا ہی تھا، تاہم اس سے قبل ہی ظالم بیٹے نے اپنے باپ کو شوٹر کے ذریعے قتل کروا دیا۔
تحقیقات میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ ملزم قیوم آئس کا نشہ کرتا تھا۔ ملزم قیوم نے چند ماہ قبل اپنے ہی گھر میں چوری کی واردات بھی کروائی تھی۔ملزم قیوم اپنے والد سے جیب خرچ 30 لاکھ روپے ماہانہ مانگتا تھا جب کہ ڈاکٹر شاہد صدیق اسے 5 لاکھ روپے جیب خرچ دیتے تھے۔ڈاکٹر شاہد صدیق اپنے بیٹے قیوم کو بری صحبت چھوڑنے اور اپنی کمپنی میں جاب کرنے کی نصیحت کرتے تھے، مگر بیٹا اس پر راضی نہیں تھا۔
تحقیقات میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ ڈاکٹر شاہد صدیق کو قتل کرنے والے شوٹرز وہاڑی کے رہائشی ہیں۔ ملزمان قتل کے بعد نمبر پلیٹس تبدیل کرتے ہوئے وہاڑی پہنچے،تاہم پولیس انہیں گرفتار کرنے کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ لاہور عمران کشور کا کہنا تھا کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ ملزمان کی گرفتاری کے بعد قتل کے بارے میں مزید حقائق سامنے آئیں گے۔

Recent Posts

کیا پی آئی اے کا طیارہ واقعی غلطی سے پشاور کے بجائے کراچی میں لینڈ ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر چند روز سے ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے…

1 min ago

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

10 mins ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

36 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

6 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

6 hours ago