پارٹی وابستگی تبدیل نہ کرنے کا الیکشن ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی سے منظور


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 منظور کرلیا جس کے تحت آزاد امیدوار مخصوص مدت کے بعد کسی اور سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہوسکتا۔اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی بلال کیانی نے الیکشن ایکٹ میں دوسری ترمیم کا بل پیش کیا۔
سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے مجوزہ بل میں ترامیم پیش کیں لیکن حکومتی ارکان نے کثرت رائے سے تمام ترامیم مسترد کردیں۔
علی محمد خان نے کہا کہ الیکشن ایکٹ کے ذریعے عدلیہ پر حملہ کیا گیا ہے، اس قانون کے ذریعے پارلیمنٹ کو سپریم کورٹ پر حملے کیلئے استعمال کیاگیا، تحریک انصاف کو سپریم کورٹ کے فیصلے سے حق ملا، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کس طرح ہمیں اس حق سے محروم کرسکتے ہیں۔
سنی اتحاد کونسل اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ اراکین نے الیکشن ترمیمی بل کی مخالفت کرتے ہوئے ایوان میں احتجاج کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی۔انہوں نے عدلیہ پر حملہ نامنظور کے نعرے لگائے۔ شور شرابے کے باعث ایوان مچھلی منڈی بن گیا۔
قومی اسمبلی نے کثرت رائے سے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 منظور کرلیا۔ اس قانون کا اطلاق 2017 سے کیا جائے گا۔نئے قانون کے تحت آزاد امیدوار آئین اور قانون میں درج مخصوص مدت کے بعد کسی سیاسی جماعت میں شامل ہونے کا حق استعمال نہیں کرسکتے۔
آئین اور الیکشن ایکٹ 2017 میں آزاد امیدواروں کو دوبارہ کسی سیاسی جماعت میں شامل ہونے کی سہولت فراہم نہیں کی گئی۔ مجوزہ مدت کے اندر مخصوص نشستوں کی فہرست جمع نہ کرانے والی جماعت مخصوص نشستوں کی اہل نہیں ہوگی۔
بل میں کہا گیا ہے کہ جس امیدوار نے ریٹرننگ افسر کے سامنے جماعت سے وابستگی کا بیان حلفی جمع نہ کرایا ہو اسے آزاد تصور کیاجائے گا۔ الیکشن کے بعد پارٹی وابستگی ظاہر کرنے والا امیدوار کسی سیاسی جماعت کا امیدوار نہیں سمجھا جائیگا اور الیکشن کا دوسرا ترمیمی بل 2017سے نافذ العمل ہوگا ۔

Recent Posts

دبئی حکام نے غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ جاری کر دی

دبئی(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کے حکام نے غیر قانونی…

6 mins ago

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے سینیئر رہنما جاں بحق

باجوڑ (قدرت روزنامہ) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری جاں بحق…

24 mins ago

ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، میجر اور حوالدار شہید، 3 دہشت گرد ہلاک

ضلع ہرنائی میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی اطلاع پر سیکیورٹی…

3 hours ago

عمران خان نے کہا ہے کہ 24 تاریخ کا احتجاج مطالبات ماننے تک جاری رہے گا، علیمہ خان

جب تک مطالبات نہیں مانے جاتے احتجاج جاری رہے گا، عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ…

3 hours ago

دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے باتیں کم اور کام زیادہ ہونا چاہیے، بلاول بھٹو زرداری

عالمی سطح پر دوست ممالک سے ملکر اِس بین الاقوامی نیٹ ورک کو بے نقاب…

3 hours ago

اسموگ؛ پنجاب میں 17 نومبر تک تمام سرکاری اور نجی اسکول بند رکھنے کا فیصلہ

یہ فیصلہ اضلاع کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کی روشنی میں کیا گیا،…

3 hours ago