چینی ایکسپورٹ پر پابندی کیخلاف درخواست پر پختونخوا حکومت کو نوٹس


پشاور(قدرت روزنامہ) چینی کی ایکسپورٹ پر پابندی کے خلاف درخواست پر پختونخوا حکومت کو نوٹس جاری کردیا گیا۔
صوبائی حکومت کی جانب سے چینی کی برآمد پر پابندی کے خلاف درخواست کی سماعت پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس سید ارشدعلی اور جسٹس محمد اعجاز خان صابی نے کی، جس میں درخواست گزاروں کے وکیل اسحاق علی قاضی ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔
وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ صوبائی حکومت چینی کی ایکسپورٹ کی اجازت نہیں دے رہی۔ چینی ایکسپورٹ پر پابندی سے گنے کے کاشتکاروں کا بھی نقصان ہے۔ چینی برآمدات پر پابندی سے بڑی تعداد میں زرمبادلہ ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت کے پاس ایکسپورٹ پر پابندی کا اختیار نہیں ہے۔ صوبے میں چینی کے ذخائر کی وافر مقدار موجود ہے۔ چینی برآمدات پر پابندی سے درخواست گزاروں کو اربوں روپے کا نقصان ہورہا ہے۔ ایکسپورٹ پر پابندی سے صوبائی حکومت کو بھی مالی نقصان ہوگا۔
بعد ازاں پشاور ہائی کورٹ نے صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 15 اگست تک جواب طلب کرلیا۔

Recent Posts

پنجاب میں اسموگ کا سب سے بڑا ذمے دار کون، سرکاری رپورٹ میں سابقہ مفروضے غلط قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اربن یونٹ نے فضائی آلودگی میں بنیادی کردار ادا کرنے والوں…

1 min ago

ڈسکہ، بہو کو بے دردی سے قتل کرنے والی ساس اور نند نے اعتراف جرم کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈسکہ میں بہو کو بے دردی سے قتل کرنے والی ساس اور…

9 mins ago

دنیا کا سب سے بڑا مرجان دریافت جسے خلا سے بھی دیکھا جاسکتا ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سائنسدانوں کو بحر الکاہل میں دنیا کا سب سے بڑا مرجان مل…

39 mins ago

فیصل قریشی کا اہلیہ کے ساتھ سرعام پیار، ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا صارفین سیخ پا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا صارفین پاکستان کے نامور اداکار فیصل قریشی اور ان کی…

54 mins ago

کوئٹہ کے باسی دیگر شہروں کے سفر سے کیوں گریز کر رہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ ہفتے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پر خودکش…

1 hour ago

آسٹریلیا سے شکست کے باوجود بابر اعظم نے ٹی20کرکٹ کے کون سے 2 نئے ریکارڈ بنائے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان برسبین آسٹریلیا میں 3 ٹی20 میچز کی سیریز…

1 hour ago