ایجنسیز سے ایف بی آر افسران کو ہٹانے کیلئے لسٹیں آتی ہیں، چیئرمین ایف بی آر


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیئرمین ایف بی آر نے بتایا ہے کہ ایجنسیز سے ایف بی آر افسران کو ہٹانے کیلئے لسٹیں آتی ہیں۔چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں بچوں کی اسٹیشنری پر ٹیکس کا تذکرہ ہوا۔
سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے پوچھا کہ آپ مجھ سے ٹیکس لیں میں آپ کو منع نہیں کروں گا، لیکن بات بچوں کی ہے، بچوں کو پڑھنے تو دیں، بچوں کی اسٹیشنری پر ٹیکس کیوں نہیں ختم کیا گیا، ہمیں کم از کم بچوں کی تعلیم کو تو سستا کرنا چاہیے۔
چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ نے بتایا کہ ہم نے آئی ایم ایف کو اس حوالے سے لکھا، ہم پوری رات آئی ایم ایف کے ساتھ بیٹھے رہے، مگر آئی ایم ایف نے صرف ٹیکسٹ بک اور نیوز پیپرز پر ٹیکس کے خاتمے کی اجازت دی۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ بہت سی چیزوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے، بہت سے فلاحی اسپتال ہیں جن پر ٹیکس ہونا چاہیے۔فاروق ایچ نائیک نے اعتراض کیا کہ آغا خان اسپتال کو آپ نے چیریٹیبل میں رکھا ہوا ہے، آپ کو پتا ہے اس کی فیس کتنی ہے؟
سینیٹ کی خزانہ کمیٹی میں ایف بی آر کے افسران کو او ایس ڈی بنانے کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ لسٹوں میں کہا جاتا ہے فلاں فلاں افسران کو ہٹا دیں اور پول میں ڈال دیں۔
چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ وزیر اعظم آفس سے یہ لسٹیں ہمیں ہر ماہ آتی رہتی ہیں، مختلف ایجنسیز سے بھی ہمیں لسٹیں آتی ہیں، ایجنسیز وزیراعظم کو بھی لسٹیں دیتی ہیں، وہ ہمیں بھیج دیتے ہیں، ایسا نہیں ہے کہ ہم آنکھیں بند کرکے ان لسٹوں پر عمل کر دیتے ہیں، ہم ان لسٹوں پر پوری ایمانداری سے کام کرتے ہیں، ہم ان سے بحث بھی کرتے ہیں کہ یہ غلط لسٹ ہے، جہاں ہمیں لگتا ہے کہ لسٹ ٹھیک ہے ہم ان کو سراہتے ہیں، لیکن جو لسٹ غلط ہو ہم ان سے اختلاف کرتے ہیں۔
وزیر خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر نے کمیٹی کو رولز بنانے کی یقین دہانی کرائی۔چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ہم افسران کو پول میں ڈالنے کے معاملے پر ان کیمرہ سیشن کر لیتے ہیں، چیئرمین ایف بی آر کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے بھی بات کر لیں گے۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

5 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

5 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

6 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

6 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

6 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

7 hours ago