عالمی بینک پاکستان کو آئند5سالوں میں کتنے ارب ڈالر کا قرض دے گا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) عالمی بینک مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے پاکستان کو آئندہ 5سالوں میں 8ارب 70کروڑ ڈالر قرض دے گا۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق اقتصادی امور ڈویژن کی دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں عالمی بینک کے تعاون سے اس وقت 58منصوبوں پر کام جاری ہے۔ ان منصوبوں کی مجموعی لاگت 14ارب 80کروڑ ڈالر ہے۔ پاکستان کو اب تک 6ارب 16کروڑ ڈالر مل چکے ہیں۔
دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ عالمی بینک 2029ءتک پاکستان کو مزید 8ارب 70کروڑ ڈالر قرض فراہم کرے گا۔ یہ رقم جن منصوبوں پر خرچ ہو گی ان میں داسو ہائیڈروپاور پراجیکٹ فیز ون بھی شامل ہے، جس کے لیے 1ارب ڈالر کی اضافی فنانسنگ کی جائے گی۔ اس کے علاوہ داسو ٹرانسمیشن لائن منصوبے کے لیے 70کروڑ ڈالر اور داسو ہائیڈرو پاور سٹیج ون پراجیکٹ کے لیے 58کروڑ84لاکھ ڈالر ملیں گے۔
دستاویز کے مطابق عالمی بینک کی طرف سے پاکستان کو سندھ فلڈ ایمرجنسی بحالی منصوبے کے لیے 50کروڑ ڈالر، صوبہ سندھ میں ہاﺅسنگ منصوبے کے لیے 50کروڑ ڈالر، خیبرپختونخوا میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے 40کروڑ ڈالر، خیبرپاس اکنامک کوریڈور منصوبے کے لیے 46کروڑ ڈالر، خیبرپختونخوا میں ہائیڈرو اور قابل تجدید توانائی کے ایک منصوبے کے لیے 45کروڑ ڈالرقرض ملے گا۔

Recent Posts

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

4 mins ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

13 mins ago

وزیر اعظم نے فلسطینیوں اور کشمیریوں کا مقدمہ زور دار طریقے سے پیش کیا: وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیر اعظم محمد شہبازشریف کے اقوام متحدہ…

40 mins ago

سپریم کورٹ سے چوری کیے گئے کمپیوٹر کہاں سے برآمد ہوئے؟جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ سے 2 کمپیوٹر سسٹم چوری ہونے والے کمپیوٹر بلیو ایریا…

49 mins ago

وزیر اعلیٰ مریم نوازکا فیصل آباد میں 21 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیصل آباد میں دوران ڈکیتی واردات…

59 mins ago

یہ حکومت ہمیں ہماراآئینی حق نہیں دے رہی، علی امین گنڈاپور

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے خیبر پختونخوا سے قافلے کی صورت میں آئے…

1 hour ago