پی ٹی اے نے جعلی آئی ایم ای آئی نمبر کے حامل موبائل فونز کو بلاک کرنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی طرف سے شہریوں کو کچھ ایسے موبائل فونز کے متعلق وارننگ جاری کی گئی ہے، جنہیں ممکنہ طور پر بلاک کیا جا رہا ہے۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق پی ٹی اے کی طرف سے غیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے نقل(Clone) یا جعلی آئی ایم ای آئی نمبر کے حامل موبائل فونز کو بلاک کر دیا جائے گا۔
پی ٹی اے کی طرف سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر آپ کو پی ٹی اے کی طرف سے آپ کی موبائل ڈیوائس کے نقل یا ڈپلیکیٹ ہونے کے بارے میں کوئی پیغام موصول ہوا ہے تو ’*#06#‘ڈائیل کرکے اپنے آئی ایم ای آئی کی تصدیق کریں۔
پی ٹی اے کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ پی ٹی اے کے پیغام میں مذکورہ آئی ایم ای آئی سے اس کا موازنہ کریں۔ آئی ایم ای آئی بلاک ہونے سے بچنے کے لیے ایس ایم ایس موصول ہونے کے 7دن کے اندر پی ٹی اے کو جواب دیں۔ مسئلہ برقرار رہنے کی صورت میں شکایت کے لیے پی ٹی اے سی ایم ایس کے ذریعے پی ٹی اے کی ویب سائٹ پر خریداری اور ایف بی آر کوٹیکس کی ادائیگی کے مکمل ثبوت فراہم کریں۔

Recent Posts

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

11 mins ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

20 mins ago

وزیر اعظم نے فلسطینیوں اور کشمیریوں کا مقدمہ زور دار طریقے سے پیش کیا: وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیر اعظم محمد شہبازشریف کے اقوام متحدہ…

47 mins ago

سپریم کورٹ سے چوری کیے گئے کمپیوٹر کہاں سے برآمد ہوئے؟جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ سے 2 کمپیوٹر سسٹم چوری ہونے والے کمپیوٹر بلیو ایریا…

56 mins ago

وزیر اعلیٰ مریم نوازکا فیصل آباد میں 21 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیصل آباد میں دوران ڈکیتی واردات…

1 hour ago

یہ حکومت ہمیں ہماراآئینی حق نہیں دے رہی، علی امین گنڈاپور

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے خیبر پختونخوا سے قافلے کی صورت میں آئے…

1 hour ago