پولیس نے جرمن سیاح کو لوٹنے والے3 ملزمان کو گرفتار کرلیا

لاہور(قدرت روزنامہ) پولیس نے جرمن سیاح کو لوٹنے والے3 ملزمان کو گرفتار کرکے چھینا گیا کیمرہ اور موبائل فون برآمد کرلیا . سیاح کی شکایت کے باوجود ملزمان کے خلاف کارروائی نہ کرنے والے چاروں ڈولفن اہلکاروں کو بھی گرفتار کرلیا گیا .

پولیس کے مطابق جرمن سیاح سے واردات کرنے والے 3 ملزمان کو غازی آباد اور برکی سے گرفتار کیا گیا . ملزمان سے جرمن سیاح کا کیمرہ اور موبائل فون بھی برآمد کر لیا گیا . اس سے قبل سی سی پی او نے ان 4ڈولفن اہلکاروں کو بھی گرفتار کروادیا جنہوں نے موقع پر پہنچنے کے باوجود ملزمان کے خلاف کارروائی نہیں کی تھی . ڈولفن اہلکاروں نے جرمن سیاح کو زبانی کلامی مطمئن کیا اور اسے بھی قانونی کارروائی نہ کرنے کا مشورہ دیتے رہے .

جرمن سیاح نے بدھ کو آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور سے ملاقات میں انہیں تمام صورتحال سے آگاہ کیا تھا جس پر اہلکار مزمل، عمیر، قاصد اور حسنین کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کردیا گیا . سی سی پی او نے ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا بھی حکم دے دیا . جرمن سیاح فلورین برگ سے ڈکیتی کی واردات 3 روز قبل اس وقت ہوئی تھی جب وہ شمالی چھاؤنی کے گلدشت ٹاؤن میں خیمہ لگا کر سو رہا تھا .

. .

متعلقہ خبریں