پولیس نے جرمن سیاح کو لوٹنے والے3 ملزمان کو گرفتار کرلیا

لاہور(قدرت روزنامہ) پولیس نے جرمن سیاح کو لوٹنے والے3 ملزمان کو گرفتار کرکے چھینا گیا کیمرہ اور موبائل فون برآمد کرلیا۔ سیاح کی شکایت کے باوجود ملزمان کے خلاف کارروائی نہ کرنے والے چاروں ڈولفن اہلکاروں کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق جرمن سیاح سے واردات کرنے والے 3 ملزمان کو غازی آباد اور برکی سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان سے جرمن سیاح کا کیمرہ اور موبائل فون بھی برآمد کر لیا گیا۔اس سے قبل سی سی پی او نے ان 4ڈولفن اہلکاروں کو بھی گرفتار کروادیا جنہوں نے موقع پر پہنچنے کے باوجود ملزمان کے خلاف کارروائی نہیں کی تھی۔ ڈولفن اہلکاروں نے جرمن سیاح کو زبانی کلامی مطمئن کیا اور اسے بھی قانونی کارروائی نہ کرنے کا مشورہ دیتے رہے۔

جرمن سیاح نے بدھ کو آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور سے ملاقات میں انہیں تمام صورتحال سے آگاہ کیا تھا جس پر اہلکار مزمل، عمیر، قاصد اور حسنین کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کردیا گیا۔ سی سی پی او نے ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا بھی حکم دے دیا۔جرمن سیاح فلورین برگ سے ڈکیتی کی واردات 3 روز قبل اس وقت ہوئی تھی جب وہ شمالی چھاؤنی کے گلدشت ٹاؤن میں خیمہ لگا کر سو رہا تھا۔

Recent Posts

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

8 mins ago

وزیر اعظم نے فلسطینیوں اور کشمیریوں کا مقدمہ زور دار طریقے سے پیش کیا: وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیر اعظم محمد شہبازشریف کے اقوام متحدہ…

35 mins ago

سپریم کورٹ سے چوری کیے گئے کمپیوٹر کہاں سے برآمد ہوئے؟جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ سے 2 کمپیوٹر سسٹم چوری ہونے والے کمپیوٹر بلیو ایریا…

45 mins ago

وزیر اعلیٰ مریم نوازکا فیصل آباد میں 21 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیصل آباد میں دوران ڈکیتی واردات…

55 mins ago

یہ حکومت ہمیں ہماراآئینی حق نہیں دے رہی، علی امین گنڈاپور

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے خیبر پختونخوا سے قافلے کی صورت میں آئے…

60 mins ago

گنڈاپور کے ساتھ پھر موئے موئے ہوگیا، سر پٹخ پٹخ کر واپس لوٹ گیا، عظمیٰ بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے راولپنڈی میں تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے…

1 hour ago