وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا ڈی جی پی آر آفس کا اچانک دورہ، روزانہ بائیو میٹرک حاضری لگانے کا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری دفتری اوقات کے آغاز پر ڈی جی پی آر کے اچانک دورے پر پہنچ گئیں،انہوں نے ڈی جی پی آر کے تمام دفاتر کا وزٹ کیا اور فرداً فرداً سٹاف سے ان کے کام کی نوعیت کے بارے میں دریافت کیا . افسران اور ملازمین کی حاضری بھی چیک کی .

انہوں نے تمام افسران اور ملازمین کو صبح 9 بجے ڈیوٹی پر پہنچنے کی ہدایت جاری کی اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن صدیق کیانی کو روزانہ بائیو میٹرک حاضری صبح ساڑھے 9 بجے تک انہیں ذاتی طور پر بھیجنے کا بھی حکم دیا .

وزیر اطلاعات نے ڈیجٹل میڈیا کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا . ڈیجٹل میڈیا کو متحرک کرنے کی ہدایت کی . عظمیٰ بخاری نے ڈے کیئر سینٹر کا بھی دورہ کیا . شعبہ اطلاعات میں کام کرنے والی خواتین کو واضح کہا آپ کو کوئی بھی مسئلہ ہو براہ راست مجھے بتائیں .

وزیر اطلاعات نے دفتر میں صفائی کی حالت بہتر بنانے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی .

. .

متعلقہ خبریں