اعلیٰ سطحی چینی وفد کا گوادر کا دورہ،پاکستان چائنا فرینڈ شپ اسپتال سمیت موجودہ منصوبوں کی پیش رفت پر تبادلہ خیال


گوادر(قدرت روزنامہ)چینی کے اعلیٰ سطحی وفد نے آج گوادر کا دورہ کیا، دورے میں مستقبل میں سرمایہ کاری کے مواقع، ترقیاتی پروگراموں اور نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور پاک چائنا فرینڈ شپ ہسپتال سمیت موجودہ منصوبوں کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چینی وزارت خارجہ کے مسٹر ونگ فوکانگ کی سربراہی میں چینی وفد اور گوادر پورٹ اتھارٹی کے حکام کے درمیان ملاقات ہوئی ۔ ملاقات میں چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) فیز 2 کے منصوبے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ظہور بلیدی وزیر خزانہ، حکومت بلوچستان، پاکستان نے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا جس کے بعد بریفنگ میں، گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین پاسند خان بلیدی نے گوادر پورٹ کی کامیابی کے لیے پاک چین اقتصادی راہداری کی اہمیت پر بیان کی، جبکہ مسٹر یو بو کے چیئرمین چائنہ اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی COPHC نے بھی فورم کو تجارت کو مضبوط بنانے کے لیے قیمتی تجاویز سے آگاہ کیا۔وفد نے مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے تمام چینی ملازمین کے لیے حفاظتی اقدامات پر بھی تعریف اور اطمینان کا اظہار کیا، چینی وفد کے دورے نے مضبوط یقین دہانی کرائی، اور یہ توقع ہے کہ یہ مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی صلاحیت میں اہم کردار ادا کرے گا۔وفد نے ساؤتھ فری زون اور گوادر پورٹ کا بھی دورہ کیا اور مستقبل کی تجارتی اور اقتصادی سرگرمیوں کے لیے ان کی اہمیت کو اجاگر کیا۔26 رکنی وفد میں چینی سفارتخانے کے نمائندے مسٹر یانگ گوانگ یوان اور مسٹر چن جنجی کے علاوہ پاکستانی حکام اویس منظور سُمرا، وزارت منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات کے مسٹر ذوالفقار علی شالوانی اور وزارت سمندری امور سے جناب سیس ظفر علی شاہ شامل تھے۔

Recent Posts

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

4 mins ago

مخصوص نشستیں ؛ الیکشن کمیشن کا دوبارہ سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کو مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کے معاملے پر الیکشن…

6 mins ago

سوشل میڈیا اسٹار عبدو روزک کی منگنی ٹوٹ گئی، رشتہ ختم ہونے کی وجہ کیا بنی؟

دبئی(قدرت روزنامہ) تاجکستان سے تعلق رکھنے والے مشہور گلوکار اور سوشل میڈیا اسٹار عبدو روزک…

10 mins ago

آئینی ترامیم کیخلاف وکلا تحریک کے آغاز کا اعلان، ’سیلاب باہر نکلے گا تو کوئی طاقت نہیں روک سکے گی‘

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر حامد خان وکلا تحریک کے…

12 mins ago

مولانا طارق جمیل کی بال لگواتے ویڈیو وائرل

لاہور(قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اسلامک اسکالر مولانا طارق جمیل نے بھی بال لگوالیے جس…

16 mins ago

اسٹاک مارکیٹ کے بعد ملک میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر

کراچی(قدرت روزنامہ)امریکی سینٹرل بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کے بعد گولڈ کی…

21 mins ago