اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کورونا وبا کے پھیلاؤ میں کمی کے باعث ملک بھر کے تعلیمی ادارے آج سے سو فیصد حاضری کے ساتھ کھل گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے گزشتہ ماہ سولہ ستمبر سے تعلیمی ادارے 50 فیصد حاضری کے ساتھ کھولنے کا اعلان کیا تھا اور روزانہ کی بنیاد پر این سی او سی میں بیماری کا باریک بینی سے جائزہ لینے کے بعد مزید فیصلوں کا کہا تھا۔
ذرائع کے مطابق ملک بھر میں آج سے سو فیصد حاضری کے ساتھ کلاسز کا آغاز ہوگیا ہے، 12 سال اور زائد عمر کے طلبا کیلئے ویکسی نیشن بھی لازمی قرار دے دی گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے کورونا کیسز کم ہونے پر تمام تعلیمی اداروں کو ہفتے میں 6 دن مکمل حاضری کے ساتھ کھولنے کا اعلان کیا تھا۔
کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے دوران کیسز میں کمی کے بعد این سی او سی کے فیصلے کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے بھی آج سے سو فیصد حاضری کے ساتھ اسکول کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔
سندھ کے تعلیمی اداروں میں بھی بارہ سال کے بچوں سمیت تمام اسٹاف کی ویکسی نیشن کو لازمی قرار دیا گیاہے۔
اس کے علاوہ پنجاب ، بلوچستان اور کے پی کے تعلیمی اداروں میں بھی آج سے معمول کے مطابق پوری حاضری کے ساتھ کلاسز کا اغاز کردیا گیا ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…