گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کے گودام سے لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی اسکریپ چوری


حب(قدرت روزنامہ)گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں اسکریپ چور کباڑی مافیا سرگرم پلاٹ نمبر86پر واردات اسکریپ چور پلاٹ کے گودام میں نقب لگا کر لاکھوں روپے مالیت کاقیمتی اسکریپ پیتل لے ا±ڑے شپ بریکرکا اعلیٰ سطح پر رابطہ پولیس کی دوڑیں لگ گئیں اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ گڈانی کے شپ بریکر ملک آصف کے پلاٹ نمبر86پر نامعلوم چوروں نے پلاٹ کے دفتر کے ساتھ واقع گودام میں نقب لگا کر وہاں سے بڑی تعداد میںرکھے ہوئے بحری جہاز کے اسکریپ پیتل کے پ±رزے چوری کر لیئے اور فرار ہوگئے ذرائع بتاتے ہیں کہ مذکورہ شپ بریکر نے واردات کا علم ہونے پر اعلیٰ سطح پر رابطے کئے ہیں جسکے بعد پولیس کی دوڑیں لگ گئی ہیں واضح رہے کہ موجودہ SPپولیس حب نہ صرف حب شہر میں بلکہ گڈانی جیسے پ±ر امن علاقے میں بھی امن وامان کے قیام پر ناکام رہے ہیں گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں کباڑی کے نام سے اسکریپ چوروں کے کئی گروہ کافی عرصہ سے سرگرم ہیں اور اس حوالے سے شپ بریکرز کئی مرتبہ اعلیٰ پولیس حکام کو بھی آگاہ کر چکے ہیں لیکن پولیس کی سرپرستی میں ہونے والے دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائی سے گریز کیا جاتا رہا اس سے قبل بھی مذکورہ شپ بریکر کے پلاٹ پر چوری کی واردات ہوئی تھی تاہم ا±سوقت کے SHشیرازبھٹو نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے مسروقہ مال برآمد کر کے ملوث ملزمان کو بھی حراست میں لیا مذکورہ واردات کے حوالے سے شپ بریکر ملک آصف کا کہنا ہے کہ رات سات آٹھ بجے کے بعد گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کے کسی بھی ہلاٹ سے اسکریپ سے لوڈ گاڑی نکالی نہیں جاتی جبکہ دوسری جانب گڈانی موڑ پولیس چیک پوسٹ پر شپ بریکنگ سے اسکریپ لے لے جانے والی ہر گاڑی کے گیٹ پاس کی انٹری کی جاتی ہے تو پھر اسکریپ سے بھری گاڑیاں وہاں سے کس طرح پارہورہی ہیں انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دھندے میں پولیس کے ملوث ہونے کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا

Recent Posts

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

4 mins ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

13 mins ago

وزیر اعظم نے فلسطینیوں اور کشمیریوں کا مقدمہ زور دار طریقے سے پیش کیا: وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیر اعظم محمد شہبازشریف کے اقوام متحدہ…

40 mins ago

سپریم کورٹ سے چوری کیے گئے کمپیوٹر کہاں سے برآمد ہوئے؟جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ سے 2 کمپیوٹر سسٹم چوری ہونے والے کمپیوٹر بلیو ایریا…

50 mins ago

وزیر اعلیٰ مریم نوازکا فیصل آباد میں 21 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیصل آباد میں دوران ڈکیتی واردات…

60 mins ago

یہ حکومت ہمیں ہماراآئینی حق نہیں دے رہی، علی امین گنڈاپور

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے خیبر پختونخوا سے قافلے کی صورت میں آئے…

1 hour ago