حکومت ڈاکٹر مالک کی قیادت میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کیساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہے، صادق عمرانی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر ایری گیشن میر صادق عمرانی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ قومی ہیرو ہے بلوچستان میں پیپلز پارٹی کی حکومت نہیں ہے بلکہ تین جماعتی مخلوط حکومت ہے جن میں پاکستان مسلم لیگ(ن)،بلوچستان عوامی پارٹی اور پیپلز پارٹی ہے بنیادی بات یہ ہے کہ بلوچستان کے اندر مخلوط حکومت ہے اچھائی اور برائی مخلوط حکومت پر عائد ہوتی ہے صرف پیپلز پارٹی پر نہیں ہوتی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی کی واضح پالیسی یہ ہے کہ ہم بلوچستان کی معاشی آزادی بلوچستان عوام کی خود مختاری اور مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتی ہے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ ہماری بہن ہے ہم نے اسمبلی فلور پر ان کو مذاکرات کی دعوت دی ہے اگر مذاکرات کے ذریعے مسئلے حل نہ ہو تو پھر جلسے جلوس نکالنے پر ان کا آئینی اور جمہوری حق ہے بلوچستان کے موجودہ صورتحال سے میں مطمئن نہیں ہوں ہم محب وطن پاکستانی ہیں پاکستان کی دائرہ کار کے اندر رہتے ہوئے ہم اس ملک کو مضبوط مستحکم پارلیمانی نظام چاہتے ہیں اور یہاں کی عوام کی معاشی آزادی چاہتے ہیں بلوچ یکجہتی کمیٹی سے مذاکرات کیلئے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی قیادت میں موجودہ حکومت تیار ہے انہوں نے کہا کہ میں حکومت بلوچستان کا ترجمان نہیں ہو میں ایک سیاسی ورکر ہو میں بلوچستان کے پشتون بلوچ عمائدین سے اپیل کرتا ہو کہ حکومت اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کریں ۔

Recent Posts

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

5 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

6 hours ago

بالی ووڈ کے بااثر افرادنے کیریئر تباہ کرنے کی کوشش کی، ویویک اوبرائے

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے نے انکشاف کیا کہ انہیں انڈرورلڈ سے سنگین دھمکیاں…

6 hours ago

آصف علی اپنی بیٹنگ پوزیشن میں تبدیلی کے بارے میں بول پڑے

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر آصف علی نے کہا کہ وہ…

6 hours ago

آئینی ترمیم پر( ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کا مسودہ الگ الگ ہے،اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ…

7 hours ago