باضابطہ ردعمل دینے سے پہلے آصف مرچنٹ کے ماضی سے متعلق معلومات کی توثیق چاہتے ہیں: دفتر خارجہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محکمہ خارجہ پاکستان نے امریکا میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کی گرفتاری اور ان پر فرد جرم عائد ہونے کے معاملے پر اپنا بیان جاری کردیا ہے۔
امریکا میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کی گرفتاری کے معاملے پر اپنے بیان میں دفترخارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ آصف مرچنٹ سے متعلق میڈیا رپورٹس دیکھی ہیں، اس معاملے پر امریکی حکام کےساتھ رابطےمیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آصف مرچنٹ کے معاملے پر مزید تفصیلات کا انتظار کر رہے ہیں۔
ممتاز زہرا نے بتایا کہ امریکی عہدیداروں نے کہا ہے کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم باضابطہ ردعمل دینے سے پہلے آصف مرچنٹ کے ماضی سے متعلق معلومات کی توثیق چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر سیاستدانوں کے قتل کی ممکنہ سازش کے الزام میں پاکستانی شہری پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی وزراتِ انصاف کا نے الزام عائد کیا ہے کہ 46 سالہ پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کے ایرانی حکومت سے مبینہ روابط ہیں، ایف بی آئی کا ماننا ہے کہ مبینہ سازش کا ہدف ڈونلڈ ٹرمپ تھے۔
امریکی محکمہ انصاف کا کہنا تھا کہ آصف مرچنٹ نے بتایا کہ وہ پاکستانی شہری ہے اور پاکستان میں رہتاہے، اُس نے یہ بھی بتایا کہ اُس کی پاکستان اور ایران میں بھی بیوی بچے ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق مبینہ سازش کا ہدف امریکی حکومت کے موجودہ اور سابق اہلکار تھے، آصف مرچنٹ جن کرائے کے قاتلوں سے رابطے میں تھا وہ دراصل ایف بی آئی اہلکار تھے۔
امریکی استغاثہ کے مطابق آصف مرچنٹ کو 12 جولائی کو امریکا سے باہر جانے کی تیاری کے وقت گرفتار کیا گیا۔

Recent Posts

اوتھل ،ڈمپر اورکار میں تصادم، ایک شخص جاں بحق،متعدد زخمی

حب(قدرت روزنامہ)اوتھل کے قریب کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پردبئ مسجد کے قریب فیلڈر کار اور…

12 mins ago

مچھ،کول مائنز ایریا میں مٹی کا تودہ گرنے سے کان کن جاں بحق

مچھ(قدرت روزنامہ)مچھ بی ایم سی کول مائنز ایریا مچھ میں مٹی کا تودہ گرنے سے…

17 mins ago

سرکاری اسپتالوں کو مالی و انتظامی خود مختاری دیکر مثالی ادارے بنا رہے ہیں ، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ وسیع رقبے پر پھیلی…

25 mins ago

بلاول نے بلوچستان پیپلزپارٹی کی صوبائی تنظیم تحلیل کر دی

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین کی منظوری سے پیپلز پارٹی بلوچستان کی صوبائی تنظیم…

31 mins ago

وزیراعلیٰ نے بجٹ میں میرے حلقے کو مکمل نظرانداز کردیا، عدالت سے رجوع کیا ہے، اسد اللہ بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بی این پی(عوامی)کے سربراہ و رکن بلوچستان اسمبلی میراسد اللہ بلوچ نے کہا ہے…

38 mins ago

گوادر، نامعلوم افرادنے لیویز اہلکاروں سمیت 5 افراد کو اغواکرلیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے نامعلوم مسلح افراد نے دو لیویز اہلکاروں سمیت…

50 mins ago