(قدرت روزنامہ)جیو لکس اسٹائل ایوارڈز 2021 کی تقریب میں صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان اپنے ساتھی اداکار شہریار منور کے ساتھ شاندار پرفارمنس دیتے ہوئے اسٹیج پر چھاگئیں۔
حال ہی میں کراچی میں منعقد ہونے والی جیو لکس اسٹائل ایوارڈز 2021 کی تقریب میں ماہرہ خان اور شہریار منور نے ’ہائے دل بیچارہ‘ پر پرفارم کیا۔
ماہرہ خان اور شہریار منور نے اپنی پُرجوش پرفارمنس سے سامعین کو مسحور کیا اور دیکھنے والوں کی خوب داد وصول کی۔
پرفارمنس کا آغاز شہریار نے احمد علی بٹ کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے کیا جن کے ہاتھ میں گٹار تھا اور پھر چند لمحوں کے بعد ماہرہ خان بھی تالیوں کی گونج میں اسٹیج پر جلوہ گر ہوتی ہیں۔
واضح رہے کہ جیو لکس اسٹائل ایوارڈز 2021 کی تقریب کا انعقاد کراچی کے شمسی اسٹوڈیو میں کیا گیا جہاں کورونا ایس او پیز کا بھرپور طریقے سے خیال رکھا گیا۔
لاہور (قدرت روزنامہ) فرح اقرار ایک مشہور اور باصلاحیت پاکستانی ٹیلی ویژن میزبان اور سابق…
ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ رشامی ڈیسائی نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ 16 برس…
ممبئی (قدرت روزنامہ) پاکستانی سوشل میڈیا اسٹارز ایک کے بعد ایک ”ڈیٹا بریچ“ کا شکار…
مصر (قدرت روزنامہ)سالانہ کروڑوں روپے کی پُرکشش تنخواہ اور باس کی ٹینشن سے نجات، ایسی…
لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی پہلی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)احتساب عدالت نے 190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی حاضری سے…