علیحدگی کی افواہوں کے بعد ابھیشیک کی ایشوریا کو طلاق دینے کی ویڈیو وائرل ، حقیقت کیا ہے؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا پر کئی روز سے بالی وڈ اداکار ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے میں علیحدگی کی افواہیں زیر گردش ہیں جب کہ اسی دوران ابھیشیک کے ایشوریا سے علیحدگی کے اعلان کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔
بھارتی میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں ابھیشیک بچن کو جولائی میں ایشوریا سے علیحدگی کے فیصلے پر بات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
وائرل ویڈیو میں ابھیشیک بچن کا کہنا تھا کہ ’ جولائی میں ایشوریا اور میں نے ایک دوسرے سے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے، گزشتہ کئی سالوں سے ہم اپنی بیٹی آرادھیا کیلئے ایک ہیں لیکن آج میں آپ سے ایشوریا سے طلاق کی وجوہات پر بات کروں گا ‘۔
حقیقت کیا ہے؟
اگر ابھیشیک کی ویڈیو کا بغور جائزہ لیا جائے تو ویڈیو میں اداکار کے لپ سنکنگ کو واضح انداز میں دیکھا جاسکتا ہے، دوسری بات ویڈیو میں کیے گئے جوڑ توڑ بھی واضح ہیں اور پھر ویڈیو میں ابھیشیک کی گفتگو بھی نامکمل ہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ویڈیو سے ظاہر ہوتا ہے کہ ویڈیو جعلی ہے جو کہ اے آئی ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے تیار کی گئی ہے ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بالی وڈ اداکار عامر خان، رنویر سنگھ، کترینہ کیف اور کاجول جیسی مشہور بالی وڈ شخصیات بھی ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کا شکار ہوچکی ہیں۔
ایشوریا اور ابھیشیک کے درمیان طلاق کی خبریں دن بدن زور پکڑتی جارہی ہیں جس کی بنیادی وجہ دونوں کا کئی عرصے سے ایک ساتھ نہ دکھائی دینا ہے جب کہ بھارتی میڈیا پر سنسنی خیز خبروں کے باوجود نہ صرف دونوں اداکار خاموش ہیں بلکہ بچن خاندان نے بھی کسی قسم کی لب کشائی نہیں کی۔

Recent Posts

سوزوکی نے آخر کار اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیری ڈبہ‘ بند کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور "کیری ڈبہ" سوزوکی بولان کا سفر باضابطہ طور پر ختم…

12 mins ago

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

23 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

35 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

41 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

44 mins ago

کیا کپل شرما نے نئے سیزن میں ارچنا کو نکال کر گووندا کی اہلیہ کو ہنسنے کیلئے رکھ لیا؟

ممبئی (قدرت روزنامہ)نیٹ فلکس پر دی گریٹ انڈین کپل شو سیزن 2 کے لیے مداح…

3 hours ago