شرمیلا فاروقی کے شوہر نے بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کے ساتھ تصویر شیئر کر دی

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما، ایم این اے، ڈاکٹر شرمیلا فاروقی کے شوہر نے بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور عرف بیبو کے ہمراہ تصویر شیئر کی ہے۔

نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق شرمیلا فاروقی کے شوہر کا تعلق کاروباری دنیا سے ہے، وہ اکثر اوقات ہی اہلیہ، شرمیلا فاروقی کے ہمراہ بیرونِ ملک دوروں پر نظر آتے ہیں۔حال ہی میں شرمیلا فاروقی اپنے شوہر اور بیٹے کے ہمراہ پہلے سوئٹزرلینڈ اور بعد ازاں فرانس کے دارالحکومت پیرس سے گھوم کر آئی ہیں۔

اس جوڑے نے اپنے پیرس کے دورے سے خوبصورت تصویریں شیئر کی تھیں جن میں اِنہیں ایشیا کی امیر ترین فیملی امبانی خاندان کے ساتھ بھی دیکھا گیا تھا۔اب شرمیلا فاروقی کے شوہر نے بالی ووڈ انڈسٹری کی بیبو کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے۔

ہشام شیخ کی بیبو سے یہ ملاقات کہاں؟ کس ملک ہوئی؟ اس سے متعلق کچھ کہا نہیں جا سکتا، ہاں البتہ، ہشام شیخ کی جانب سے لی گئی اس سیلفی میں دونوں شخصیات کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔اس تصویر سے معلوم ہوتا ہے کہ ہشام شیخ تاحال بیرونِ ملک موجود ہیں جبکہ اُن کی اہلیہ، شرمیلا فاروقی چھٹیاں منانے کے بعد پاکستان پہنچ چکی ہیں۔

ڈاکٹر شرمیلا فاروقی آج کل قومی اسمبلی کے اجلاس میں مصروف نظر آ رہی ہیں۔

انہوں نے اپنے کام پر واپسی سے متعلق انسٹاگرام پر ایک پوسٹ بھی شیئر کی ہے۔

Recent Posts

کیا پی آئی اے کا طیارہ واقعی غلطی سے پشاور کے بجائے کراچی میں لینڈ ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر چند روز سے ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے…

1 min ago

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

10 mins ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

36 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

6 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

6 hours ago