’ شوز لینا چاہتی ہو تو 50 ہزار دو ۔۔‘ پاکستانی ایتھلیٹ لاہور ایئر پورٹ پر کسٹم حکام کے رویے سے پریشان

لاہور (قدرت روزنامہ) سائیکلنگ کے منفرد ریکارڈ اپنے نام کرنے والی پاکستانی خاتون ایتھلیٹ ثمر خان نے ایک مرتبہ پھر ناقص اور فرسودہ نظام کی جانب نشاندہی کرتے ہوئے اپنے مسائل کے حل کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لیا ہے۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ ایکس پر انہوں نے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے لاہورکسٹم حکام پر کڑی تنقید کی ہے اور ساتھ ہی ملک میں ایتھلیٹ کے مسائل کو بھی اجاگر کیا۔انہوں نے کہا کہ ’ہم پورا سال سپاؤنسر زکے پیچھے خوار ہو کر سپورٹس کے لیے وسائل جمع کرتے ہیں، اگر کوئی انٹرنیشنل برانڈ کوئی سپورٹس آئٹم سپاؤنسر کرتا ہے تو کسٹم والے پکڑ کر بیٹھ جاتے ہیں۔

ثمر خان نے بتایا کہ تین ہفتے سے لاہور انٹرنیشنل کسٹم حکام ماؤنٹ سائیکلنگ میں ستعمال ہونے والے شوز ریلیز نہیں کررہے اور سٹور کے کرایہ کی مد میں 50 ہزار روپے کا تقاضہ کررہے ہیں۔انہوں نے زور دیا کہ اگر آپ کی ترجیح سپورٹس نہیں ہے تو کم از کم ایتھلیٹ کا جینا تو حرام نہ کریں، جو مسائل ہم خود اریجن کرتے ہیں وہ ہمارے تک پہنچیں دیں۔

ثمرخان نے کہا کہ مجھے میرے سپورٹس شوز اپنے گھر کے ایڈریس پر چاہیے اور اس حوالے سے صارفین اپنا کردار ادا کریں۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

3 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

3 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

3 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

3 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

4 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

4 hours ago