“سی ایم مریم نواز فری وائی فائی” کالاہور اور قصور کے بعد اب ننکانہ صاحب میں آغاز

لاہور (قدرت روزنامہ )”وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا خواب ۔۔ہر شہری کے لئے محفوظ ترین پنجاب” وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے ہدایت پر “سی ایم مریم نواز فری وائی فائی” کالاہور اور قصور کے بعد اب ننکانہ صاحب میں آغازہو گیا ۔وزیر اعلیٰ نے لاہور میں مزید 250 مقامات پر فری وائی فائی سروس شروع کرنے کی ہدایت کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب میں پہلے فیز میں 5مقامات پر سیف سٹی فری وائی فنکشنل کیا گیا ہے جن میں ننکانہ صاحب میں مسجد جوک، تحصیل مو ڑ چوک،کچہری پھاٹک ، ریلوے سٹیشن اور ریلوے شامل ہیں ۔ ننکانہ صاحب میں 25 ہزار سے زائد شہری ایم مریم نواز فری وائی فائی سے مستفید ہو چکے ہیں۔4 ہفتے میں سی ایم مریم نواز فری وائی فائی پراجیکٹ سے ننکانہ کے شہریوں نے 250 جی بی ڈیٹا استعمال کیا.
قصور میں 10 مقامات پر سیف سٹی فری وائی سروس عوام کےلیے دستیاب ہے ،قصور میں فری وائی فائی ڈی ایچ کیو ہسپتال، وویمن کالج ،نیو بس ٹرمینل،ریلوے سٹیشن ، ماڈل بازار،ڈی سی آفس،نیشنل بنک چوک سمیت دیگر مقامات پر میسر ہے ۔وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت قصور میں مزید 20 پوائنٹس پر فری وائی فائی سروس شروع ہوگی ۔

وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ لاہور میں 50 لاکھ سے زائد شہریوں کا مفت انٹرنیٹ سروس سے استفادہ کامیابی کا ثبوت ہے۔ سیف سٹیز بہت جلد راولپنڈی ، فیصل آباد اور گوجرنوالہ میں فنکشنل کریں گے ،سال کے آخر تک 18 شہروں میں سیف سٹی اتھارٹی قائم کردی جائے گی ۔ خواتین اور طالبات بھی سی ایم مریم نواز فری وائی فائی سروس سے ہنگامی صورتحال میں مدد حاصل کر سکیں گی۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

4 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

5 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

5 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

5 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

6 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

6 hours ago