یوٹرن کی ڈگری ہو تو تمام جامعات کو مشترکہ طور پر بانی پی ٹی آئی کو دے دینی چاہئے،عطا اللہ تارڑ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہاہے کہ تحریک انصاف کے بدلتے بیانیے سے بندہ چکرا جاتا ہے،یوٹرن نہ لیں تو وہ بانی پی ٹی آئی کہلا ہی نہیں سکتا، یوٹرن کی ڈگری ہو تو تمام جامعات کو مشترکہ طور پر بانی پی ٹی آئی کو دے دینی چاہئے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی حکومت اورعوام بنگلہ دیش کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں،بنگلہ دیش کے لوگوں نے عزم اور ہمت دکھائی ہے،ان کاکہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی نے شیخ مجیب کو ہیرو کے طور پر پورٹریٹ کیا،انہوں نے تقریریں کی کہ ہمارا لیڈر شیخ مجیب کی طرح ہے،تحریک انصاف کے بدلتے بیانیے سے بندہ چکرا جاتا ہے، بانی پی ٹی آئی نے اپنا موازنہ شیخ مجیب کے ساتھ کیا،جیل سے بار بار شیخ مجیب شیخ مجیب کی بات کی گئی۔

عطا اللہ تارڑ نے کہاکہ یوٹرن نہ لیں تو وہ بانی پی ٹی آئی کہلا ہی نہیں سکتا، آپ کا کوئی نظریہ ہے کہ نہیں، پتہ نہیں کوئی دین ایمان ہے کہ نہیں،کیا بانی پی ٹی آئی کا موازنہ شیخ مجیب سے نہیں کیاگیا، وہ بھی بیرونی مدد مانگتے رہے یہ بھی بیرونی مدد مانگتے رہے،شیخ مجیب سے موازنہ کرتے تھے ایک مجسمہ گرنے سے موقف بدل لیا، یوٹرن کی ڈگری ہو تو تمام جامعات کو مشترکہ طور پر بانی پی ٹی آئی کو دے دینی چاہئے،بانی پی ٹی آئی کے بھی کرپشن کے وہی معاملات تھے جو بنگلہ دیش میں تھے، اندازہ کریں آگ لگانے والے پوچھتے ہیں کہ ہمیں روکا کیوں نہیں۔

ان کاکہناتھا کہ آئین کہتا ہے کہ پارٹی کو مخصوص نشستیں متناسب نمائندگی کے تحت ملیں گی،قانونی معاملات میں انصاف ہوتا نظر بھی آنا چاہئے، پارلیمنٹ بالادست ادارہ ہے، قانون کو تقویت بخشی۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

4 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

5 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

5 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

5 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

6 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

6 hours ago