پشاور(قدرت روزنامہ) تحصیل پبی کے علاقے ڈاگ بہسود میں پولیس مقابلے کے دوران سب انسپکٹر اور ملزم سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے، فائرنگ کا تبادلہ تقریباً 15 گھنٹے تک جاری رہا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے گزشتہ روز فائرنگ کی تھی جس سے ایک شخص زخمی ہوا تھا لیکن زخمی شخص رات کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
ملزم کلیم اللہ نے گزشتہ روز فائرنگ کرکے زاہد شاہ کو قتل کیا تھا جبکہ ملزم کلیم اللہ مقتول کے گھر میں ہی چھپا ہوا تھا جس پر پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا لیکن فائرنگ کے تبادلے میں سب انسپکٹر مومن خان جاں بحق ہوگئے۔
کئی گھنٹوں تک فائرنگ کے تبادلے میں راکٹ لانچر اور دیگر بھاری ہتھیار کا استعمال کیا گیا، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم کلیم جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق لاشوں کو پوسمارٹم کے لیے تحصیل پبی کے میاں راشد میموریل اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
وائرل ویڈیو میں ظہیر اقبال سوناکشی سہنا کے ساتھ کیسی حرکت کرتے ہیں ممبئی(قدرت روزنامہ)سوناکشی…
سلمان نصیر کیلئے پی ایس ایل میں نیا عہدہ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا…
وزیر خزانہ کا پاکستان میں اے آئی آئی بی کے منصوبوں کی پیش رفت پر…
عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 500 روپے فی…
چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…