قلعہ عبداللہ؛ 11 ماہ کے بچے میں پولیو کا نیا کیس رپورٹ، تعداد 13 ہوگئی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ) قلعہ عبداللہ میں 11 ماہ کے بچے میں پولیو کا نیا کیس رپورٹ ہونے کے بعد رواں سال وائرس سے متاثرین کی تعداد 13 ہوگئی ۔انسداد پولیو لیبارٹری کے مطابق بچے میں معذوری کی علامات 17 جولائی کو ظاہر ہوئی تھیں۔
ڈاکٹر ملک مختار بھرتھ کے مطابق بچوں کو پولیو سے بچانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ صوبہ بلوچستان میں ویکسینیشن کی شرح بڑھانے کے لیے حکومت نے اقدامات شروع کردیے ہیں۔ عائشہ رضا فاروق کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ، چمن اور قلعہ عبداللہ میں پولیو کا پھیلاؤ زیادہ ہے۔ تمام صوبوں کے ساتھ مشاورت سے وائرس کی منتقلی روکنے کے لیے جامع روڈ میپ نافذ کرنے کا عمل جاری ہے۔
نیشنل کوآرڈینیٹر انوار الحق نے کہا کہ پولیو پروگرام کے لیے وفاقی ٹیموں کا مکمل تعاون حاصل ہے۔ پاکستان سے پولیو کے خاتمے کا عزم برقرار ہے۔ والدین پولیو ویکسین کی مہم میں بھرپور حصہ لیں۔ پاکستان میں سال کا 13واں پولیو کیس ، بلوچستان سے 10واں اور قلعہ عبداللہ سے پانچواں کیس رپورٹ ہوا ہے۔ رواں سال سندھ سے 2 اور پنجاب سے ایک پولیو کیس رپورٹ ہوچکا ہے۔

Recent Posts

آئی ایم ایف کا قرض پروگرام پر مکمل عملدرآمد اور ٹیکس نیٹ وسیع کرنے پر زور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان…

6 mins ago

پنجگور واقعے کی مذمت، چن چن کر بے گناہ پاکستانیوں کے قتل کا حساب لیں گے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پنجگور واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے…

35 mins ago

پنجگور ،گھر میں گھس کر فائرنگ سے 7 مزدور قتل

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے خداںبادان میں نامعلوم افراد نےرہائش کوارٹر میں رہائش پذیر پنجاب سے…

46 mins ago

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

7 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

7 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

7 hours ago