پاسپورٹ کی ڈیمانڈ روزانہ کتنے ہزار بڑھ چکی،اجراء میں تاخیر کا مسئلہ کب تک حل ہو جائے گا ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) پاسپورٹ کی ڈیمانڈ روزانہ کتنے ہزار بڑھ چکی پہے اور پاسپورٹ اجراء میں تاخیر کا مسئلہ کب تک حل ہو جائے گا ؟ اس حوالے سے وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پاسپورٹ اجراء کا معاملہ 2 ماہ میں حل ہوجائے گا، آئندہ ماہ (ستمبر )کے آخر تک پاسپورٹ کی پرنٹنگ کی صلاحیت بڑھ کر روزانہ 55 سے 60 ہزار ہو جائے گی جس کے بعد پاسپورٹ کے اجراء میں تاخیر کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔

“جنگ ” کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں آغا سید رفیع اللہ اور سحر کامران کے پاسپورٹ کے اجراء میں تاخیر سے متعلق توجہ مبذول نوٹس کا جواب دیتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ 2004ء میں اس وقت کی ضروریات کے مطابق مشینری اور سافٹ ویئر لگایا گیا تھا جس کی استعداد24سے26ہزار یومیہ پرنٹنگ ہے مگر اب پاسپورٹ کی ڈیمانڈ بڑھ کر روزانہ 45 ہزار ہو چکی ہے ۔ اس کے علاوہ مشنز کی تعداد بھی 20 سے بڑھ کر 92 ہو گئی اور پاسپورٹ کے دفاتر بھی بڑھ کر300 ہوگئے ، ان ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی مشینری اور جدید پرنٹرز درآمد کرنے کیلئے ٹینڈرز کر لیے گئے ہیں۔

Recent Posts

تحریک انصاف کے 4 بڑے مطالبات کیا ہیں ۔۔۔؟ اسد قیصر نے تفصیلات بتا دیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق…

2 hours ago

میں پارٹی کے عہدے سے مستعفی ہوا ہوں، زین قریشی کا بیان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…

2 hours ago

لاہور ایئر پورٹ سے دبئی جانے والے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام آئس ہیروئن برآمد

لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…

4 hours ago

بیوی کو بوسہ دینے کی ویڈیو پر فیصل قریشی کو سوشل میڈ یا صارفین کی تنقید کا سامنا

کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…

4 hours ago

محمد رضوان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…

4 hours ago

وزیر اعلیٰ کا مظفر آباد میں مسافر وین حادثے پر اظہار افسوس

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…

4 hours ago