چہلم امام حسینؓ: پنجاب میں فوج اور رینجرز کی خدمات طلب

لاہور( قدرت روزنامہ) چہلم امام حسینؓ کے پر امن انعقاد کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب نے فوج اور رینجرز کی خدمات طلب کر لیں۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے چہلم امام حسین ؓکے پرامن انعقاد کیلئے خدمات سر انجام دیں گے، پنجاب کے 15 اضلاع کیلئے فوج اور رینجرز کی 37 کمپنیوں کی خدمات طلب کی گئی ہیں۔مختلف اضلاع میں فوج کی 14 اور رینجرز کی 23 کمپنیاں تعینات کرنے کیلئے مراسلہ لکھا گیا، مختلف اضلاع کی ضرورت کے مطابق 17 سے 27 صفرالمظفر کے دوران فوج اور رینجرز کی خدمات طلب کی گئی ہیں۔پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ فوج اور رینجرز کے دستوں کو راولپنڈی، سیالکوٹ، گجرات، اٹک، جہلم، چکوال، سرگودھا، خوشاب اور بھکر میں تعینات کیا جائے گا، ملتان، جھنگ، ڈی جی خان، مظفرگڑھ، لیہ اور بہاولپور میں بھی دستوں کی تعیناتی کی جائے گی۔
حضرت امام حسین ؓ کے چہلم کے موقع پر فوج اور رینجرز کو پنجاب پولیس کی درخواست پر سکیورٹی میں معاونت کیلئے طلب کیا گیا ہے۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

5 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

5 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

5 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

5 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

6 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

6 hours ago